تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:جعلی پیرنے اہل خانہ کو نشہ آور چیز کھلاکر نقدی وموبائل چوری کرلیے

daska cityڈسکہ(نامہ نگار)جعلی پیرنے اہل خانہ کو نشہ آور چیز کھلاکربے ہوش کرکے نقدی و موبائل فونز چوری کرکے لیے اہل خانہ کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ عوامی روڈ کے محمد ذیشان کے گھر جعلی پیر نوید ولد محمد علی سکنہ سمبڑیال کا آنا جاناتھا گزشتہ روز جعلی پیر نوید ان کے گھر آیا اور گھر میں موجود ناصر محمود‘محمد حسین ‘عدنان ‘رحمان ‘کوثر بی بی ‘زنیب بی بی کو نشہ آور چیز کھلا دی نشہ آور چیز کھاتے ہی اہل خانہ کے افراد بے ہوش ہوگئے اور جعلی پیر گھر میں موجودنقدی و موبائل فونز چوری کرکے بھاگنے لگاتو اسی دوران محمد ذیشان اپنے دوست کے ہمراہ گھر آگیا اور انہوں نے جعلی پیر کو پکڑ کرپولیس کے حوالہ کردئیے اور اہل خانہ کے بے ہوش افراد کو طبی امدا دکیلئے سول ہسپتال پہنچادیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button