تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:10ماہ بعد درج اور بغیر برآمدگی 2دن بعد گرفتار ملزمان مہمانوں کی طرح جیل روانہ

ڈسکہ(نامہ نگار)تھانہ تتلے عالی پولیس کی پھرتیاں ڈکیتی کا مقدمہ 10ماہ بعد درج اور بغیر برآمدگی 2دن بعد گرفتار ملزمان مہمانوں کی طرح جیل روانہ تفصیلات کے مطابق تھانہ تتلے عالی کی حدود میں 10ماہ قبل لوٹی جانے والی فلائنگ کوچ جس میں مقامی صحافی ناصر محمود رانجھا کے بہنوئی اور ان کی فیملی کوبھی لوٹا گیا تھا جس کا مقدمہ آرپی او گوجرانوالہ محمد امین وینس کے حکم پر ایک ماہ قبل درج کر لیا گیا اور ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی نصراللہ چٹھہ اور تفتیشی سب انسپکٹر محمد اسحاق نے گرفتار ملزمان سے ساز باز کر کے گرفتاری کے دو دن بعد ہی بغیر کسی برآمدگی کے ملزمان کو مہمانوں کی طرح جیل روانہ کر دیا جس پر سائل نے وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس کو ایک تحریری درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی نصراللہ چٹھہ اور تفتیشی سب انسپکٹر محمد اسحاق نے ملزمان سے ملی بھگت اور بھاری رشوت کے عوض متعدد ڈکیتوں میں ملوث خطرناک ملزمان کو ریلیف دیا ہے اور ناقص تفتیش کرنے اور ملزمان کے ساتھ ساز باز کر نے پر ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی اور تفتیشی سب انسپکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  چینوٹ:ے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناتے ہوئے ڈکیتی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker