تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پولیس کامنشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، شراب اورناجائزاسلحہ برآمد

sharabڈسکہ(نامہ نگار)سرکل پولیس ڈسکہ کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 9ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،چرس ،ہیروئین اور ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ وسیم اختر کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ ملک عارف نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے دوران ناکہ میترانوالی کے قریب سے سیالکوٹ کے رہائشی ملزمان ناصر ڈٖار اور جمشید حسین سے دو گیلن شراب ،اوٹھیاں چیک پوسٹ پر دوران تلاشی آلو مہار کے رہائشی کلیم بھٹی سے 12بوتل شراب ،ملکے کلاں سیالکوٹ کے رہائشی افضل ساگر سے 6بوتل شراب ،میترانوالی کے رہائشی عمران عرف مانا سے 215گرام ہیروئین،ایک عدد 30بور پسٹل ،ستراہ پولیس نے دوران تفتیش ملزم قیصر کے انکشاف پر موضع مرہانہ سے ایک عدد ناجائز پسٹل30بور ،اورسٹی پولیس نے دوران گشت بدنام زمانہ منشیات فروش دلاور حسین عرف بلا سکنہ جھنڈیانوالہ باغ گوجرانوالہ سے 1065گرام چرس،کچہری چوک میں ملزم عدیل اور آصف بٹ سے ایک ایک عدد ناجائز پسٹل30بور برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔

یہ بھی پڑھیں  جامعہ کراچی:سوشل ورک کے پریکٹیکل اور زبانی امتحانات کی تاریخوں کااعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker