تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پولیس کاچھاپہ، ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد،ایک مک مکاکرکےچھوڑدیا

ڈسکہ(نامہ نگار)ناجائز دھندا کی پولیس کو اطلاع دینے کے شبے پرنشہ میں دھت 5مسلح افراد کاایک شخص کو روک کر گالی گلوچ ،سنگین نتائج کی دھمکیاں دی بر وقت اطلاع دینے پر اطلاع دینے پر تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے چھاپہ مار کر 50سے زائد ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کی اور مک مکا کر کے چھوڑ دیا تفصیل کے مطابق محلہ مشن کمپاؤنڈ ڈسکہ کے رہائشی منور علی ارائیں کے مطابق کہ وہ 14ستمبر2012ء ؁کو اپنی کار نمبری LXH/5910پر سوار اپنے ڈیرہ واقع رنجہائی جا رہا تھا کہ دربار کے قریب 5مسلح افراد محمد یونس رحمانی ،اکبر رحمانی اور تین نامعلوم ساتھیوں جو شراب کے نشے میں دھت نے رو کا اور گالی گلوچ کی اور کہاکہ تم پولیس کو ہمارے دھندے کے متعلق اطلاع دیتے ہو باز آجاؤ اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے منور علی نے تھانہ صدر پولیس کو تحریری درخواست دی جس پر یو سی سکواڈ کے ملازمین نے چھاپہ مار کر یونس سے 50سے زائد ولایتی بوتلیں شراب بر آمد کی اس موقع پر اہل علاقہ بھی موجود تھے پولیس برآمد شدہ بوتلیں تھانہ لے گئی اور ملزمان سے مک مکا کرلیا پولیس نے برآمد شدہ شراب خرد برد کرلی منور علی نے بتایا کہ درخواست دینے کے باوجود تھانہ صدر ڈسکہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کر نے کے بجائے انہیں تحفظ دے رہی ہے سائل نے اعلی حکام کو فوری کاروائی کر نے کے لئے تحریری درخواست بھی دے دی ہے

یہ بھی پڑھیں  مصطفیٰ آباد:صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کا بھانجھا رشتہ ازدواج میں منسلک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker