تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:جوڑا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،مسافروں اورطلباء پریشان

ڈسکہ(نامہ نگار)پاکستان کی معروف ترین رچنایونیورسٹی کو جانیوالی واحد سڑک’ جوڑا روڈ ‘ٹوٹ پھوٹ کا شکار گہرے کھڈوں سے اٹھنے والی گردو غبار سے مسافروں اور طلباء کا ناک میں دم کر دیاتفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ترین رچنا انجینئیرنگ آف ٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ڈسٹرکٹ کو ملانے والی واحد سڑک کنڈن سیان تاجوڑا روڈ ن لیگ کے بر سر اقتدارمقامی نمائندوں کی بے حسی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے جو پنجاب حکومت کے ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے جیسے دعوؤں پر ایک سوالیہ نشان ہے سڑک کی خستہ حالی اور گہرے کھڈوں سے اٹھنے والیگردو غبار نے مسافروں اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبا ء کا سڑک پر سے گذرنا محال کر دیا ہے گہرے کھڈوں اور بکھرے پتھروں کی وجہ سے سڑک پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے ڈکیتی چوری کی وارداتیں بھی معمول بن گئی ہیں اور تحصیل ڈسکہ کے حلقہ این اے 113پی پی 130اور تحصیل وزیر آبد کے حلقہ این اے 101اور پی پی104کے بر سر اقتدار ن لیگ کے ن ایم این ایز اور 2ایم پی ایز کے درمیان تقریبا 6کلومیٹر لمبی سڑک کی تعمیر دو ملاؤں میں مرغی حرام کے مترادف ہو گئی ہے مقامی نمائندوں کی ترقیاتی کاموں میں عدم دلچسپی کی بنا پر علاقہ کے مکین دور قدیم کے انسانوں کی طرح زندگی گذاررہے ہیں علاقہ بھر کے لوگوں نے خادم اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:واپڈا لیسکو سب ڈویثرن بھائی پھیروکے لائن سپریڈنٹ کی من مانیاں عروج پر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker