تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:پڑھالکھا پنجاب سخت سردی میں سکول کی بچیاں کھلےآسمان تلےتعلیم حاصل کرنےپرمجبور

daska pic 23-01-13ڈسکہ(نامہ نگار) پڑھا لکھا پنجاب سخت سردی میں پرائمری سکول کی بچیاں سکول کی خستہ حال بلڈنگ کی وجہ سے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور سکول میں واش روم اور پینے کیلئے پانی نہ ہونے پر بچیوں کو شدیددشواری کاسامنا سکول میں بچیوں کی تعداد سینکڑوں سے کم ہوکر درجنوں میں رہ گئی سکول کی خستہ حال بلڈنگ اعلیٰ حکام کی نظر کی منتظر اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی مکینوں کی دہائی تفصیلات کے مطابق ڈسکہ کے نواحی گاؤں گلوٹیاں خورد محلہ بٹرانوالی میں واقع گورنمنٹ گرلز انگلش میڈیم پرائمری سکول کی بلڈنگ عرصہ دراز سے نازک اور خستہ حال ہونے کی وجہ سے سکول میں تعلیم حاصل کرنے والی معصوم بچیاں سخت سردی میں بھی کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہوگئی متعدد بچیاں سردی کی وجہ سے بیمار ہوکر ہسپتالوں میں پہنچ گئیں سکول میں واش روم اور پینے کیلئے پانی نہ ہونے کی وجہ سے بچیاں کئی کئی کلومیٹر سفر کرکے واش روم اور پانی پینے کو مجبور ہوگئی سکول کی نازک اورخستہ حال بلڈنگ کی وجہ سے سکول میں پڑھنے والی بچیوں کو والدین نے وہاں سے اٹھاکرپرائیویٹ سکولوں میں بھیجنے پر مجبور ہوگئے سکول میں بچیوں کی تعداد سینکڑوں کی بجائے درجنوں میں رہ گئی سکول کی اساتذہ بھی سخت سردی میں کھلے آسمان تلے بچیوں کو تعلیم دینے لگ پڑی گاؤں کے مکینوں چوہدری انور گجر‘ملک جمیل اختر سابقہ ناظم ‘بلال احمد ڈھلوں‘عرفان ڈھلوں ‘ڈاکٹریوسف ممبر‘محمد حسین بٹرممبر‘فیصل محمود‘تنویر ڈھلوں‘چوہدری خالد ڈھلوں ‘رفاقت ڈھلوں نے بتایاکہ عرصہ دراز سے سکول کی بلڈنگ نازک اور خستہ حالی کا شکار ہے کئی بار اعلیٰ حکام کو شکایات کی گئیں مگر کسی کے کان پرکوئی جوں تک نہیں رینگی سکول کی نازک اور خستہ حال بلڈنگ کسی بھی وقت کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے جس کی وجہ سے بچیاں خوف و ہراس کاشکار ہے اور کئی بچیاں سکول آنا چھوڑ گئیں ہے ہماری وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف اور ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل سے مطالبہ ہے کہ خدارا سکول کی نازک اور خستہ حال بلڈنگ کا فی الفور نوٹس لیاجائے اور سکول کی بلڈنگ کو جلدازجلد تعمیر کروایا جائے تاکہ بچیاں سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے کی بجائے سکول کی بلڈنگ کے تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرسکیں سکول کی ہیڈ مسٹریس ثروت یوسف نے بتایاکہ سکول کی نازک اور خستہ حالی کے متعلق دو ماہ قبل ڈپٹی ایجوکیشن اور ای او ایجوکیشن کو درخواستیں دیں تھی مگر ابھی تک کچھ نہیں بنا رابطہ کرنے پرای او ایجوکیشن نے بتایاکہ سکول کی نازک اور خستہ بلڈنگ کے متعلق میرے علم میں ہے انشاء اللہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائیگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button