تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ای ڈی او اورڈپٹی ڈی ای اوکاتحصیل ڈسکہ کےمختلف سکولوں کااچانک دورہ

ڈسکہ(نامہ نگار)ای ڈی او ایجوکیشن آفیسرزسیالکوٹ اورڈپٹی ڈی ای او چودھری قمر الزمان کا تحصیل ڈسکہ کے مختلف سکولوں کااچانک دورہ ،عملہ کے ڈیوٹی پرنہ ہو نے پر 6اساتذہ کو معطل کر دیا تفصیلات کے مطابق ای ڈی او ایجوکیشن آفیسرز سیالکوٹ اور ڈپٹی ڈی ای اوڈسکہ چوہدری قمر الزمان نے تحصیل ڈسکہ کے مرکز موترہ اورمرکز ڈسکہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول بھڑتانوالہ کے سکول کا دورہ کیا جسمیں سکول کے 2اساتذہ کوسکول میں غیر حاضری پر معطل کردیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول دُھلیکے میں سکول بندہونے کی وجہ سے پورے سکول کے عملہ کو معطل کردیا اس کے بعد ڈپٹی ڈی ای او چوہدری قمر زمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول نانووالی میں وزٹ کیااور گاؤں والوں کے شکایت پر ٹیچر شہباز بٹ کو معطل کرکے حاضری کیلئے گورنمنٹ کرسچن ہائی سکول میں بھیج دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button