تازہ ترینعلاقائی

اسسٹنٹ کمشنرکا ڈسکہ اور گردونواح کا دورہ، سیلاب سے ہو نے والے نقصانات کاجائزہ

selabڈسکہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ چوہدری ذوالفقار احمد بھون کا ڈسکہ اور گردونواح کا دورہ بارش اور سیلاب کے پانی سے ہو نے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور پانی کے نکاس کے لئے فوری اقدامات کیئے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ذوالفقار احمد بھون نے تحصیلدار راجہ عامر مسعود و عملہ کے ہمراہ ڈسکہ اور گردو نواح کا دورہ کیا اور بارش کے باعث شہر میں کھڑے ہو نے والے پانی کے نکاس کے لئے ذاتی دلچسپی لیتے ہو ئے پسرور روڈ پر نالوں اور 20سال قبل بننے والی پلیوں کی صفائی کر ائی گئی جس کی وجہ سے شہر میں کھڑاپانی کے جوہڑ ختم ہو رہے ہیں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ انشاء اللہ دو تین روز کے اندر اندر شہر بھر میں جہاں کہیں پانی کاجوہڑ یا تالاب ہو گا ان کی صفائی کر ادی جائے گی اور مزید پیٹر انجن خریدے جا رہے ہیں عملہ صفائی کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کسی کے آگے بارش یا سیوریج کا پانی کھڑا نظر نہ آئے اگر کوتاہی برتی گئی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی شہر بھر کی صفائی کے لئے 200کے قریب سینٹری ورکرزدن رات صفائی کام کر رہے ہیں اور بارش کے پانی سے کھڑے ہو نے والے پانی کے باعث مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس کے خاتمہ کے لئے سپرے کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ ،بلوچستان میں 14اگست کے دن دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker