تازہ ترینعلاقائی

ڈسکہ:ٹی ایم اے نے ڈسکہ شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا

ڈسکہ(نامہ نگار)ٹی ایم اے نے ڈسکہ شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیاناقص منصوبہ بندی اور من مانیوں کی وجہ سے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیرلگنے اور گندا پانی کھڑا ہو نے سے مکھیوں اور مچھروں اور دیگر موزی حشرات الارض کی افزائش نسل میں اضافے نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا شہری موذی امراض میں مبتلا ہوکر ہسپتالوں میں پہنچنے لگے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ڈسکہ شہر میں ٹی ایم اے کی سستی نااہلی اور ناقص منصوبہ بندیوں کی وجہ سے صفائی کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے گلی محلوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر اور جگہ جگہ کھڑا گندہ پانی ٹی ایم کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ شہر کی صفائی کے لئے ٹی ایم ڈسکہ نے کروڑوں رو پے مالیت کی مشینری خریدی لیکن اس کے باوجود شہر میں صفائی کا انتظام بالکل نہ ہو نے کے برابر ہے ٹی ایم کے خاکروب گلی محلوں میں صفائی کر نے کے بجائے ٹی ایم اے کے افسروں کے گھروں میں صفائی کر تے ہیں ٹی ایم اے ڈسکہ سید اسدحسین شاہ ،چیف سینٹری انسپکٹر آفتاب باجوہ کو بار بار اطلا ع دینے کے باوجود ان افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اور ہفتوں ہفتوں گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں شہر میں لاکھوں رو پوں کی مالیت کے فوارے بنادیئے گئے لیکن شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ ٹی ایم اے کے افسران و ملازمین دفتروں میں بیٹھ کر اپنی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں ڈسکہ کی سماجی و رفاہی تنظیموں اور شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ شہر مین صفائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے اور کاہل اور نکمے افسران و ملازمین کو فوری طور پر معطل کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: نادرا عملے کی بے حسی بزرگ خاتون کی جان لے گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker