تازہ ترینعلاقائی

لاہور: داتا دربار خود کش حملے کے دو ملزمان گرفتار

لاہور(نمائندہ خصوصی) داتا دربار پر دو سال قبل خودکش حملے کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ داتا دربار پر دو سال قبل ہونے والے دھماکے میں پچاس افراد شہید ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان پر خودکش حملہ آوروں کی مدد کرنے کا الزام ہے، نوید اور ریاض کو کوہاٹ کے نواحی علاقے سے گرفتار کیا گیا۔گرفتاریوں پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہےکہ ملزمان سے تفتیش کے لئے تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ جس میں ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج اور پولیس افسران شامل ہوں تاکہ اصل ملزمان تک پہنچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:آوارہ کتے کی کاٹنے کے دو مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker