
داؤدخیل (ضیانیازی سے) نہ جانے کب الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے ہوں گے اور غریب عوام سکھ کا سانس لے گی داؤدخیل شہر میں سیوریج کی بند لائینوں نے عوام کو ذہینی مریض بنا دیا اب تو معذور بھی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کے خلاف پھٹ پڑے اور انہیں بد دعائیں دینے لگے داؤدخیل کے محلہ سمال خیل کے معذور چاچا عبد اللہ خان اور قاسم خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے محلہ کی تما م سیوریج لائینیں اس وقت مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور گلیوں میں گندہ پانی کھڑا ہو گیا ہے اور کئی گلیاں ایسی ہیں جن میں سے گزرنا بھی محال ہے ان گلیوں میں سے تندرست انسان کے لیے بھی گزرنا کر آنا کسی جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم لوگ معذور ہیں اور تین ماہ سے اس گندے پانی کی وجہ سے گھر میں محسور ہو کر رہ گئے ہیں پہلے ہم گھر سے صبح نکل کر ہوٹل پر چلے جاتے تھے اور دوست احباب کے ساتھ موجودہ ملکی حالات پر گپ شپ ہو جاتی تھی اور ہم ذہینی طور پر فریش ہو جاتے تھے اب تین ماہ سے گھر میں پڑے ہیں اور ذہینی مر یض ہو تے جا رہے ہیں ہمارے محلے کو ہمارے سابق ناظم غلام شبیر خان کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی وجہ سے سزا دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ایسے نااہل سی او کو خدا غرق کرئے جس کی وجہ سے پورا شہر مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور اس سیوریج کے پانی کی وجہ سے محلے کے معصوم بچے پانی سے گزر گزر کر بیمار ہو رہے ہیں سمال خیل کے معذور افراد نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،ڈی سی ا و میانوالی شیخ مصطفی سے اپیل کی ہے کہ از خود نوٹس لے کر ان بند لائینوں کو کھلوا کر عوام کو اذیت سے چھٹکارہ دلایا جائے ۔