تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:فرانسیسیوں کی طرف سے رسول پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذہبی، سماجی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

داؤدخیل(ضیاء نیازی سے) فرانسیسیوں کی طرف سے رسول پاک ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف داؤدخیل کی مذہبی ،سماجی و سیاسی جماعتوں کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہر ہ سے جماعت اسلامی داؤدخیل کے امیر عبداللہ خان سالار ، انجمن غوثیہ کے صدر مسعودالحسن ، سنی تحریک کے سمیع اللہ ، حاجی عبیداللہ خان ، مولانا عبدالرشید ، حافظ انوارالحسن ، محمد خلیل خان ، حافظ امیر حمزہ ، مرید احمد ، سیف اللہ خان ، عصمت اللہ ، حافظ ثنا ء اللہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی دو جہانوں کے سردار حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کا سلسلہ شرو ع کر دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ مسلمانوں کے ایمان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہیں لیکن غیر طاغوتی طاقتوں کو سوچ لینا چاہیے کہ مسلمان ان قسم کی بزدلانہ حرکات سے گھبرانے والے نہیں اور اپنے نبی کریم ﷺ کے امتی ہوتے ہوئے انکے خلاف استعمال ہونے والے نازیبا الفاظ اور گستاخانہ خاکے بنانے والوں سے اپنا انتقام لینا جانتے ہیں اور ایک نہ ایک دن پورے عالم اسلام پر اسکے خلاف جہاد شروع ہو جائے گا اور پھر ان یہودیوں ، فرعونوں کو سر چھپانے کی جگہ نہ ملے گی انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی رسالت ماّب ﷺ کو تسلیم کرتی ہے اور ان پر واضح ہے کہ اس دنیا میں ایسی ہستی ہے جس سے پورا عالم اسلام محبت کرتا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو ایک ایسی جماعت تشکیل دینی چاہیے جو اسلامی فلاحی ریاست ہو اور جو قانون پاس کر سکے کہ جو بھی رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرے اس کو سزائے موت دی جائے کیونکہ رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کی سزا پھانسی ہے مگر ہمارے حکمران بزدل ہوچکے ہیں ہمارے وزیر داخلہ اور وزیر قانون سے مطالبہ ہے کہ اسمبلیوں سے ایک قرار داد پاس کرائی جائے کہ جو بھی رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرے اسکو سزائے موت دی جائے ۔ تاکہ آئندہ کو ئی ایسی گھٹیا حرکت نہ کر سکے ورنہ ہم ان جیسے اوچھے ہتھکنڈوں والوں سے خود نمٹنا جانتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker