تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:دریائے سندھ کے کٹاو سے بچاؤ کے لیے سیفٹی بند سست روری کا شکار

داؤدخیل (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے ایم این اے عبید اللہ خان شادی خیل کی جانب سے دریائے سندھ کے کٹاو سے بچاؤ کے لیے مقر ب والا ،شمی والا ،اتر اں کلاں ،نورنگا ودیگر سندھ کنارے کے ساتھ آباد علاقوں میں ساڑھے دس کروڑ روپے کی لاگت سے سیفٹی بند تعمیر کیا جا رہاہے لیکن ٹھیکدار کی سست روری کی وجہ سے بند کی تعمیر میں تاخیر ہو رہی ہے اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ بھی ہو رہاہے سیفٹی بند کمیٹی کے بانی ممبران ملک غلام بشیر اتراء ،ملک ممتاز ،ارشاد حسین ،ملک تصور حسین ،اور ملک عبد اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے دریا کے ساتھ محلقہ علاقوں کو دریا سندھ کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے ساڑھے دس کروڑ روپے کی لاگت سے سیفٹی بند تعمیر کیا جا رہا ہے لیکن ٹھیکدار کی طرف سے کام سست روری کا شکار ہے دن میں دو سے چار ٹرالی پتھروں کی ڈالی جا رہی ہیں تاکہ اگلے ماہ دریا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو جائے گا اور وہ کہے گا کہ میرے پتھر دریا کا پانی بہا کر لے گیا ہے اور حکومت کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگانا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایکشن لیکر جلد سیفٹی بند کو مکمل کیا جائے اور ہمارے علاقے کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو دریا بر د ہو نے سے بچایا جائے اور ساتھ محلقہ آبادیوں کو بھی دریا کے کٹاؤ سے بچایا جائے اور ٹھیکدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کے حکم دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  بلاول بھٹو زرداری کل چار روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker