تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:معاشرے کے ہر فرد کو مضبوط کرنا ہمارا عزم ہے ، قیصر عامر

داؤدخیل(نامہ نگار)معاشرے کے ہر فرد کو مضبوط کرنا ہمارا عزم ہے اور ہمیں چاہیئے کہ جوش و جذبہ سے سرشار ہوکر معاشرے کے ہر صارف کی خلوص دل سے خدمت کریں حکومت کا موبائل سم استعمال کرنے والے ہر صارف کو سم کی تصدیق کرانے کا عمل قابل ستائش ہے اس سے ہر قسم کے جرائم و دیگر جرائم سے بچا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار ٹیلی نار کالاباغ اور پپلاں کے ٹی ایس او قیصر عامر نے آر ایس او کے شاباش جوان ڈے سے خطاب کے دوران آر ایس اوز سے کیا انھوں نے کہا کہ پورے ملک میں تقریباََ ساڑھے چار کروڑ صارفین مختلف کمپنیوں کے نیٹ ورک سے وابستہ ہیں اور اس وقت پورے ملک میں ٹیلی نار کے ایک کروڑ بیس لاکھ صارفین اس کمپنی کی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کام کو جذبہ کے ساتھ کریں اور حکومت کے سموں کے تصدیقی عمل میں اسکے شانہ بشانہ کام کریں اور ہر صارف کو سموں کی تصدیق اور غیر قانونی سموں کے استعمال کو ختم کرانے بارے موبلائز کریں تاکہ ہمارے ملک سے ان کمپنیوں کی غیر قانونی سموں کے استعمال کرنے والوں کو روکا جا سکے اور ملک میں دہشت گردی و دیگر جرائم میں اس ذریعے سے کمی واقع ہو کیونکہ جب ملک محفوظ ہوگا تو اس ملک میں ہر کام کرنے والی کمپنی کا سرمایہ محفوظ ہوگا اور دوسرے ممالک کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گی جس سے ہماری ملکی معیشت مضبوط ہوگی اس موقع پر ٹیلی نار فرنچائز کے اونر حاجی اللہ بخش نے بھی اس بات کا عزم کیا کہ انکا سٹاف اس سلسلہ میں عوام کوہر قسم کی معاونت فراہم کرے گا اور ذیادہ سے ذیادہ صارفین کو حکومت کے اس اقدام کی پیروی کرنے اور سموں کی تصدیق کرنے بارے موبلائز کرے گا اور ہماری کوشش ہوگی کہ ٹیلی نار کے صارفین کو انکے علاقوں میں تصدیقی سہولت باہم پہنچائے تاکہ صارفین کو شہر سے باہر فرنچائز پر نہ جانا پڑے آخر پر آر ایس اوز کو تعریفی سر ٹیفکیٹوں اور گفٹوں سے نوازا گیا اور ٹیم کے نوجوانوں نے جذبہ سے سر شار ہو کر اپنے کام کو بہتر انداز سے کرنے کا عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button