تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:بھتہ دینے سے انکار پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

داؤدخیل( ضیانیازی سے) نواحی علاقہ پکی شاہ مردان میں ڈیری فارم کے مالک کی طرف سے بھتہ دینے سے انکار پر ملزمان نے فائرنگ کر کے
ڈیری فارم کے ایک ملازم کو قتل دوسرے کو شدید زخمی کر دیا مقتول اور زخمی ملازم کا تعلق ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ملزمان نسیم اﷲوغیرہ ڈیری فارم کے مالک سید ساجد شاہ سے پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کیاساجدشاہ نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزمان نے ڈیری فارم پر جاکر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ڈیری فارم کا ملازم صفدر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا ملازم اشرف شدید زخمی ہو گیا زخمی کو طبی امداد کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میانوالی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بادامی باغ واقعہ کا نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker