تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل:اس سال پھر نہر تھل کی قاتل لہروں نے ایک پھول کو گل کر دیا

داؤدخیل (ضیانیازی سے ) اس سال پھر نہر تھل کی قاتل لہروں نے ایک پھول کو گل کر دیا تفصیلات کے مطابق داؤدخیل کا چودہ سالہ فرحان جو کہ یونیک ایجوکیشن سسٹم سکول کا طالب علم تھا گزشتہ روز نہر تھل پر دوستوں کے ہمراہ نہانے گیا ایک دونوں کو نہر تھل کی قاتل لہروں نے گہرے پانی میں دھکیل دیا جس سے دونوں نہر میں غوطے کھانے لگے نہر پر موجود لوگوں نے نہر میں چھلانگ کر ان کی بچانے کی کوشش کی ان قاتل لہروں سے ایک دوست کو بچا لیا گیا جب کہ فرحان قاتل لہروں کی دبوچ سے نہ بچ سکا اور ڈوب گیا فرحان کی نعش کی تلاش جاری ہے تاحال ابھی تک نعش نہیں مل سکی واضح رہے کہ جب سے اس نہر تھل کی ری ماڈلنگ ہوئی ہے اس نہر میں ہر سال داؤدخیل کے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو رہے ہیں اور ری ماڈلنگ کے بعد سے اب تک درجنوں نوجوان اس نہر تھل کی موجوں کی نذر ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  کراچی: وزیر اعظم سے آصف زرداری کی ملاقات، سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker