تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل : سیوریج کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاق سامنا

داؤدخیل ( ضیانیازی سے ) داؤدخیل میں سیوریج کا مناسب نظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاق سامنا جب بھی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے تو شیر شاہ سوری روڈ پر رہائش پذیر شہریوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں اور کئی باقر زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے اکثر لوگوں کے گھر بھی گرجاتے ہیں شیر شاہ سوری روڈ پر سیوریج نالہ جو کہ عرصہ دارز سے قائم ہے لیکن اب اکثر جگہوں سے باثر افراد کی جانب سے سیوریج نالہ کو بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پانی اس میں سے نکلنے کی بجائے ساتھ گھروں کو نقصان دیتا ہے شہریوں کی جانب سے کئی بار میونسپل کمیٹی کے سی او منیر جعفری کو اور ٹی ایم او طفر اقبال کھوکھر کو بھی شیر شاہ سوری روڈ سیوریج نالہ کی صفائی کے بارے میں آگاہ کیا اور درخواستیں بھی دی گئیں لیکن تاحال کوئی بھی عوام کی شنوائی نہیں ہوئی بلکہ اب ت ومزید بارشی پانی روڈ پر دریائے سندھ کا منظر پیش کرتا ہے اس سلسلہ میں جب سی او منیر جعفری سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ داؤدخیل کی آبادی میں اضافہ ہو چکا ہے اور ابھی تک ہمارے پا س صرف چھ سینٹری ورکر کام کر رہے ہیں اور سیوریج لائینیں بھی چھوٹی ہیں جو اکثر بند ہوتی ہیں اور شیر شاہ سوری روڈ نالہ کی بند ش کی وجہ کچھ تو لوگوں نے بند کر دیا ہے اور باقی میں روز دوکاندار گند پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے نالہ گند کی وجہ سے پانی نکالنے میں دیر لگاتا ہے اور دوکانداروں کو کئی بار منع کیا ہے لیکن پھر بھی وہ با زنہیں آتے ہیں

یہ بھی پڑھیں  صولت مرزا پکڑے جانے سے پہلے الطاف حسین سے رابطے میں تھے،اہلیہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker