تازہ ترینعلاقائی

داؤدخیل: نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلحہ و منشیات کے خاتمہ کیلیے سرچ آپریشن

داؤدخیل( نمائند ہ خصوصی ) ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک واجد حسین کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اسلحہ و منشیات کے خاتمہ کے لیے علاقہ تھانہ صدرکے گرد نواح میں سرچ آپریشن کیاگیا۔دوران سرچ آپریشن 2 مجرم اشتہاری شاہ جہان ولد عبدالرحمن سکنہ عیسیٰ خیل کنڈل جو مقدمہ نمبر402/11 بجرم 392 اور شوکت علی ولد ظہور سکنہ بیدیاں روڈ لاہور مقدمہ نمبر37/13 بجرم 496A میں مطلوب تھے انہیں گرفتار کر لیا۔مزید گھر سرچ کرنے پر انعام اللہ ولد محمد اقبال سکنہ شہباز خیل کے قبضہ سے پسٹل 9mm ، ضیاء اللہ ولد اقبال سے پسٹل 30 بور ، طارق خان ولد شفاء اللہ خان سکنہ لعلو خیل سے بندوق بارہ بور ڈبل بیرل معہ 26 کارتوس، شوکت خان ولد شفاء اللہ سے پسٹل 30 بور ، دو عدد میگزین ، 26 کارتوس 222 رائفل کے او ر 27 کارتوس 8mm کے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علحید ہ علحیدہ مقدما ت درج رجسٹر کیے ۔45 گھروں کو سرچ کیا گیا اور15 گھروں کے اشخا ص کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کی گئی ۔10 مشتبہ اشخاص کو گرفتار کیا۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع میانوالی میں سرچ آپریشن جاری رہیں گے۔ اس سرچ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اشرف معہ ان کی ٹیم اور سرکل صدر کی جملہ نفری،QRF اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں، ڈوالفن اسکوارڈ اور حساس اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔اس سرچ آپریشن کو اہل علاقہ نے سراہا۔

یہ بھی پڑھیں  محکمہ صحت نے جراثیم کش گیٹ کو غیر موثر قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker