تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر کا چیک کچہ پکہ، سرچ پارک چشمہ، چیک پوسٹ کنڈل، درہ تنگ، تھانہ عیسیٰ خیل کا دورہ

داؤدخیل (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے چیک کچہ پکہ ، سرچ پارک چشمہ ، چیک پوسٹ کنڈل ، درہ تنگ ، تھانہ عیسیٰ خیل اور تھانہ کمر مشانی کاوزٹ کیا۔چیک پوسٹ کچہ پکہ پر سہولت سنٹر کا معائنہ کیا۔ ملازمین کو بریف کیا اور سائلین سے ملے۔ سرچ پارک چشمہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے عمل کو خود دیکھا اور گاڑیوں کی اے وی ایل ایس سسٹم کے ذریعے چیکنگ کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات کیں۔چیک پوسٹ کنڈل اور درہ تنگ کا سیکیورٹی جائزہ لیا اور ریکارڈ رجسٹر چیک کیے۔ کمپیوٹر ڈیٹا بھی چیک کیا اور انچارجز سے کہا کہ ہر افراد کی بائیو میٹر ک اور SVAS سسٹم کے ذریعے چیکنگ کریں اور کوئی گاڑی بغیر چیک کیے نہیں گزرنی چاہیے۔ اس کے بعد انھوں نے تھانہ کمرمشانی اور تھانہ عیسیٰ خیل کے ریکارڈ ، مال مقدمات، بنک ہائے کی لسٹ اور اسکی سیکورٹی کے متعلق ایس ایچ او سے پوچھا۔روزنامچہ میں تھانہ کی نفری کی حاضری، ایف آئی آر ،مجرمان اشتہاریوں کی لسٹ کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ ان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔تاکہ ہر قسم کا جرم ختم ہو۔ موٹر سائیکل گشت کے بارے میں تفصیلاً حکم دیا کہ سٹریٹ کرائم کو موٹر سائیکل گشت کے ذریعہ ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔بعد ازاں تھانہ عیسیٰ خیل میں قائم فرنٹ ڈیسک میں پولیس ریکارڈ آن لائن FIRمنیجمنٹ سسٹم کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آن لائن ریکارڈ کو جلد از جلد مکمل کریں۔ تھانہ میں موجود مال مقدمات اورحوالات کی صفائی کوچیک کیااور حکم جاری کیا کہ تھانہ میں موجود مال مقدمات کی سپرداری کروائی جائے اور جو سپرداری پہ مال نہ جا سکے اسے صدر مال خانہ میں جلد از جلد بھیجوایا جائے۔ سائلین کی درخواست ہائے جو کہ تھانہ کی سطح پر موصول ہوتی ہیں ان کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہاکہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ڈی پی او میانوالی نے چیک پوسٹس اور تھانہ جات کے ملازمین سے کہا کہ اگر آپ کو کوئی بھی مسئلہ ہے تو میرے دروازے ہر وقت عوام کی طرح آپ کے لئے بھی کھلے ہیں۔ کسی اور سے توقع نہ رکھیں۔میرے پاس آئیں آپ کا مسئلہ انشاء اللہ حل کروں گا۔ مزید یہ بھی کہا کہ کرپشن کرنے والے کو نہیں چھوڑوں گا۔اورجو محکمہ پولیس کے وقارمیں اضافہ کرے گا۔میں بھی اسکی عزت کروں گا۔آپ کے اچھے کام کرنے سے عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں گے جو میری اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ضلع کو جرائم سے پاک کر نے اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام و سائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر ڈی ایس پی سرکل پپلاں خالد محمود ، ڈ ی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل مہر محمد ریاض بھی ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:خوبرو خاتون کے ہمراہ ٹیکسیاں بک کروا کر گن پوانٹ پر گاڑیاں چھیننے والے بین الصوبائی گینگ گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker