پاک آرمی سگنل 70کا جوان عبدالجبارنے گیئر والی سائیکل کو بغیر پٹرول کے موٹر سائیکل بنا لیا

داؤدخیل(نامہ نگار) پاکستانی جوان کسی دنیا میں کسی سے بھی کم نہیں اگر انہیں سہولیات دی جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک پاکستان کا نام روشن کر دیں ترگ کے نواحی علاقہ جھلار والہ کا پاک آرمی سگنل 70کا جوان عبدالجبارنے گیئر والی سائیکل کو بغیر پٹرول کے موٹر سائیکل بنا لیا عبد الجبار نے اپنی محنت اور عقل مندی سے اپنی سائیکل کے ساتھ 12وولٹ بیٹری نصب کی جس کو سولر پلیٹ پر چارج کیا جاتا ہے اور سائیکل پر دائیں جانب ہینڈل کے ساتھ گیر نصب کیے ہیں اور بائیں جانب کلچ نصب کر کے بغیر پیڈل کے سائیکل چلتا ہے اور اس کا کوئی خرچ نہیں ہے عبد الجبار کا کہنا تھا کہ ا س گیئر والی سائیکل کو بیٹری پر لانے اور اس کو چلانے میں اس وقت تک تقریبا میرا 30000 روپے خرچ ہو چکے ہیں او ر ابھی اس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں اس کی بیٹری کور اور اس کے دوسرے سامان کے کور بناے کا ارادہ ہے ان کا کہنا تھا کہ بیٹری چارج کر کے اس کو لگاتار 80کلو میٹر چلایا یے لیکن بیٹری پر کوئی لوڈ نہیں پڑا اور وہ داؤن بھی نہیں ہو ئی ابھی مزید ٹرائی کر رہا ہوں کہ یہ بیٹری میں کتنے کلو میٹر تک چلتی ہے مجھے امید ہے کہ 150سے 200کلو میٹر تک چلے گی اگر حکومت نوجوانوں کو مواقع دیں تو ہمارے پاکستان اور میانوالی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوان ایسی ایسی ایجادات کریں کہ پوری دنیا میں ملک کا نام روشن ہو جائے ہمارے ملک کے نوجوانوں کے پاس وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے کئی نوجوان اپنا ٹیلنٹ ملکی سطح پر سامنے لانے میں ناکام ہیں