بین الاقوامیتازہ ترین

لندن: مسلمان خواتین انگریزی سیکھیں ورنہ برطانیہ چھوڑدیں، ڈیوڈ کیمرون

لندن(مانیٹرنگ سیل)برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے مسلم برطانوی خواتین کو خبردار کیا ہے کہ وہ انگریزی سیکھیں بصورت دیگر انہیں ملک چھوڑنا ہوگا، ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں بسنے والی ایک لاکھ نوے ہزار مسلم خواتین کو انگریزی سکھانے کے لیے بیس ملین پاؤنڈ کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا برطانوی مسلم خواتین کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے مسلم خواتیں پر انگلش سیکھنے کی شرط عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیر اعظم نے خبردار کیا ہے کہ جن مسلمان خواتین نے انگلش ٹیسٹ پاس نہیں کیا انہیں ملک بدر کردیا جائے گا۔ جبکہ یہ ٹیسٹ گزشتہ ڈھائی برس سے برطانیہ میں سکونت پذیر خواتین کے لیے ہوگا۔ ڈیوڈ کیمرون نے برطانیہ میں بسنے والی ایک لاکھ نوے ہزار مسلم خواتین کو انگریزی سکھانے کے لیے بیس ملین پاؤنڈ کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے گھروں، اسکولوں اور کمیونٹی مراکز میں انگریزی سکھانے کی جماعتوں کا انتظام کیا جائے گا جبکہ سفر اور بچوں کی دیکھ بھال کے اخراجات بھی دیے جائیں گے۔برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیس فیصد برطانوی مسلم خواتین یا تو انگریزی زبان سے نابلد ہیں یا پھر بہت کم انگریزی جانتی ہیں۔ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے انتہا پسندی اور بنیاد پرستی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:نوازشریف کی پٹاری میں سوائے شعبدہ بازی کے اور کچھ نہیں، چوہدری شوکت منیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker