پاکستان

پرویزمشرف کو پاکستان واپسی پرگرفتارکر لیا جائےگا۔ وزیراعظم گیلانی

ڈيووس: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سابقہ صدر پرویز مشرف کئی مقدمات میں عدالتوں کو مطلوب ہیں اوراگر وہ پاکستان واپس آئےتو ان کو گرفتارکر لیا جائےگا۔ وزير اعظم يوسف رضا گيلاني عالمي اقتصادی فورم ميں شرکت کے لئے سوئٹزرلينڈ کے شہر ڈيووس گئے ہوئے ہيں۔ انہوں نے جہاں عالمي امور پر پاکستان کي پاليسي سے آگاہ کيا وہيں پاکستان کے حالات کا ذکر بھي ضروري سمجھا۔ صحافيوں سے گفتگو ميں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ميں جمہوري نظام کے سوا کوئي اور نظام کارگر نہيں ہوسکتا۔ وزير اعظم يوسف رضا گيلانی نےمزیدخیالات کااظہارکرتےہوئےکہاکہ اسمبلیاں توڑنے کے لئے اٹھاون ٹو بي کے استعمال کا زمانہ گزر گيا۔ جمہوريت مستحکم ہے اور کسي کا بھي آئين کي خلاف ورزي کا کوئي ارادہ نہيں۔ ايک سوال کے جواب ميں وزير اعظم نے کہا کہ  تحریک انصاف نے کئی بار ضمنی الیکشن لڑا اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وزير اعظم گيلاني جب ڈيووس پہنچے تو اعليٰ سوئس حکام نے استقبال کيا۔ انہيں ايئرپورٹ گاڑيوں کے قافلے ميں لے جايا گيا، وزيراعظم نے سوئس صدر اور ديگر اعليٰ حکام سے بھي ملاقات کي تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker