پاکستانتازہ ترین

کراچی:صحافت کاخون، ڈان اخبارکامیگزین ایڈیٹرقتل

کراچی (نامہ نگار) پاکستان کے کاروباری مرکز کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں انگریزی روز نامہ ڈان کے میگزین ایڈیٹر مرتضی رضوی کو قتل کردیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق سینئر صحافی کی لاش زمزمہ ڈیفنس میں واقع ان کے گھر کے پروڈکشن آفس سے برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا کہ مرتضی رضوی کو گلادبا کر موت کے گھاٹ اتاراگیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں سے ضروری معلومات حاصل کیں تاہم ملزمان کی شناخت سے متعلق وضاحت نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ سندھ کی عدالت عالیہ نےکراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 16افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آج ہی ازخود نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے رپورٹ طلب کی ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی کراچی کے علاقے سرجانی سے ایک لاش برآمد ہوئی تھی جسے مبینہ طور پر صحافی ظاہرکیا گیا تھا تاہم بعد مذکورہ اخبار نے اس کی تردیدی جاری کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اوباش نوجوان نے 8سالہ بچی کو خنجر دکھا کراغوا کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker