تازہ ترینعلاقائی

جمبر:قرآن پاک اور حضور پاکﷺکی سنتوں پر عمل کرنے سے ہمیں دنیا اور آخرت میں کامیابی ملے گی۔ حاجی منصور

جمبر(نامہ نگار)دعوت اسلامی جمبر کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں ایک اصلاحی و تربیتی جلسے کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں جمبر اور گردونواح سے دعوت اسلامی سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔مقامی رہنما اور سابق امیدوار ایم پی اے پیر قاری صابر صدیقی نے حاجی منصور کا استقبال کیا۔ قاری صابر صدیقی نے استقبالیہ پیش کیا۔ جلسے سے مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا۔مرکزی شوریٰ کمیٹی دعوت اسلامی کے حاجی منصور صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں پر عمل کرکے ہماری دنیا اور آخرت سنورے گی۔دنیا فانی ہے اور ایک دن ختم ہوجائے گی مگر ہمیں اس کی فکر رہتی ہے آخرت کی نہیں۔ اگر کامیابی حاصل کرنی ہے تو پھر اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ آخر میں حضرت صاحب نے دعا کرواتے ہوئے کہ پاکستان اور اسلامی امہ کی سلامتی کے لیے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button