تازہ ترینکالم

دیار غیر سے ایک خط

faisal shamiہیلو میرے پارے پارے دوستوں سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، جی ہاں دوستوں ہم تو اچھے ہی ہیں ،،،،،،،،،،لیکن لیکن ہمارے کچھ پاکستانی دوست جو ہیں وہ دیار غیر میں ہیں بے حد پریشان ہیں ،، جی ہاں دوستوں ہمارے پریشان حال دوست جو ہیں وہ حصول روزگارکے سلسلے میں عراق گئے ،،،،،،،،،،،،،،، اور اور طویل مدت سے عراق میں ہی رہ رہے ہیں اور انھوں نے بذریعہ خط ہمیں اپنی جن مشکلات سے آگاہ کیا وہ مشکلات ہم جوں کی توں آپ تک پہنچا رہے ہیں ،،،، جی ہاں ہمارے دوست جن کا نام چاند ہے کی کہانی آپ انکی زبانی ہی سن لیں ،، تاہم بتلاتے چلیں انھو ں نے ہمیں خط میں جو کچھ لکھا ہے وہ کچھ اسطرح سے ہے کہ وہ اکیس افراد 29-1-2014 کو پاکستان سے عراق کے لئے آئے جہاں ،تیس ،ایک ، دوہزار چودہ کو ہمیں بسرہ ائیر پورٹ پر پاپوش کنسٹرکشن کمپنی کے نمائندوں نے ہمارا استقبال کیا ہم اکیس افراد تھے ،، آٹھ دن گذرنے کے بعد ہماری ملاقات کمپنی کے مالک حاجی فرحان سے کروائی گئی اور میڈیکل وغیرہ کروانے کے بعد ہمیں کام پر لگوا دیا گیا، تاہم ہمیں بتایا گیا تھا کہ ہمارہی تنخواہ پانچ سو امریکی ڈالر ہے لیکن ہمیں چار مہینے بعد دو ماہ کی تنخواہ دی گئی ،، تاہم جب ہم نے حاجی فرحان سے قائمہ پاسپورٹ وغیرہ کا مطالبہ کیا تو اس نے بات ٹال دی ہمارا ویزہ چھ ماہ کا تھا اور اب ہمیں عراق رہتے ہوئے اور کمپنی میں رہتے ہوئے پندرہ ماہ ہو چکے ہم میں سے ببیشتر کے ویزے بھی ختم ہیں اور پاسپورٹ بھی لیکن کمپنی کا مالک جو ہے اس نے ہمیں قیدی بنا لیا ہے اور ہمیں جان سے بھی مارنے کی کوشش کی جس کی اطلاع ہم نے پاکستانی سفارت خانے کو بھی دی ،،،،،،،،،،،،،اجناب عالی ہم بہت پریشان ہیں ، ہم اس وقت سترہ افراد ہیں جن میں چاند پاسپورٹ نمر 5740801, ,غلام حسین پاسپورٹ نمبر ps 6890371،،محمد رضوان، سکندر حیات ، رضوان پرویز،صادق سمیوئل ،امجد عباس ،عبدل،منا ظر حسین ،محمد سیف اللہ، محمد رمضان،عمر دراز،یاسر عرفات،محمد افضل،شامل ہیں بتاتے چلیں کہ چاند بھی ہمارے فیس بک فرینڈ ہیں جنھیں پاپوش کمپنی کے مالکان نے یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنی بارے پریشانی آپ کو بتا رہے ہیں تاکہ آپ ہماری آواز اعلیٰ ھکام تک پہنچا سکیں ہمارے بقایا جات بھی ہمیں دلوائے جائیں اور ہمیں کسی نہ کسی طرح دیار غیر میں قید پرائیوٹ جیل سے نکالا جائے ہمارے لئے آپ ہی امید کی کرن ہیں ، جی ہاں دوستوں یہ ہمارے چند دوست ہیں جو ، جو دیار غیر میں بہت پریشان ہیں اور انکی پریشانی کا حل حکومت پاکستان اور پاکستانی سفارت خانے کے پاس ضرور ہے کیونکہ ہمارا کام تو صرف اور صرف آپکے مسائل کی نشاندہی اور انھیں اعلیٰ حکام تک پہنچانا جیسے ہم نے عراق میں پھنسے اپنے پاکستانی بھائیو ں کی آواز حکام تک پہنچائی ، بہر حال ہماری دعا ہے اللہ تبارک و تعالی جلد ہمارے پریشان حال دوستوں پر رحم فرمائے اور انکی مشکلات دور فرمائے ،،،،،،،،،، آمین ، ثم آمین ،، بہر حال اجازت چاہتے ہیں دوستوں آپ سے ملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تب تک اللہ نگھبان رب راکھا

note

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button