
موقع پر احکامات جاری کئے ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ماہم آصف ملک ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅںندیم ہارون خان، مسز مزمل مسعود بھٹی ،سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی مصطفی آباد میاں عبدالخالق ، قیصر ایوب شیخ ، شہروز زیب کمبوہ ،اسسٹنٹ کمشنر قصور سیدہ تہنیت بخاری ، سی ای او ایجو کیشن اتھارٹی عبدالحفیظ بقاپوری ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد ، سی او ضلع کونسل ، سی او ایم سی مصطفی آباد اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں میونسپل کمیٹی مصطفی آباد کے سابقہ چیئرمین میاں عبدالخالق نے سرہالی روڈ مصطفی آباد کی ہنگامی بنیادوں پر بنوانے کا مطالبہ کیا، گندے پانی کی نکاسی کا درینہ مسلہ حل کرنے کا مطالبہ، شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ ، جبکہ دیگر شہریوں نے مصطفی آباد اندرون شہر کا سرکل میں پختہ تجاوزات، سروس روڈ پر قائم تجاوزات ، محلہ باغیچی نالے پر قائم تجاوازات ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد میں کمروں کی کمی شکایت کی گئی ، شادی ہال مالکان کی طرف سے روڈ پر نالہ توڑنے اور کٹ بنانے کی شکایت کی گئی ، سرہالی روڈ پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کا بھی مطالبہ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے عوامی شکایات پر ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ، سرہالی روڈ اور مصطفی آباد کے گندے پانی کی نکاسی کے نالہ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل کا کہنا تھا کہ سموگ اور آلودگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور سموگ کا موجب بننے والے صنعتی یونٹوں ، بھٹوں ، فیکٹریوں ، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف بلا تفریق کاروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں اور آئندہ خلاف ورزی پر 2لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائیگا ، اس لئے تمام فیکٹریز ، بھٹہ مالکان اور زمینداران سموگ کے پھیلاﺅ کی روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائیں ، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری مچھروں سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ، صفائی ستھرائی کے معاملات کی بہتری اور محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں ، ضلع میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے شائن اینڈ کلین قصور مہم بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے تحت نالوں کی صفائی ستھرائی ، پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کام جاری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے چھانگا مانگا جنگل میں 1لاکھ پودا لگایا جائیگا شہری بھی اپنے اپنے حصے کے دو پودے لگائیں تا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کر سکیں