تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:ڈی سی او افتخارعلی سہورمضان بازاروں کی جگہوں کامعائنہ کررہےہیں

ڈیرہ غازیخان﴿نامہ نگار﴾.ڈی سی او افتخارعلی سہونے کہا ہے کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں تمام رمضان بازار 18جولائی سے آپریشنل کر دیئے جائیں گے . حکومت پنجاب نے ضلع کے چار رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس کے ذریعے لوگوں کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فروخت کیلئے 27لاکھ 30ہزار روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں . انہوںنے یہ بات پرانی غلہ منڈی ڈیرہ غازیخان میں رمضان بازارمیں انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے رمضان پیکج کے تحت عوام کو ماہ صیام کے دوران اشیائے صرف کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کے چار رمضان بازار  ڈیرہ غازیخان ، کو ٹ چھٹہ ، تونسہ اور وہوا میں قائم کیے جا رہے ہیں جہاں فیئرپرائس شاپس کے ذریعے روز مرہ استعمال کی دس اہم اشیائ جن میں پیاز ، آلو ، دال چنا ، بیسن ، لہسن ، ٹماٹر وغیرہ شامل ہیں، لوگوں کو سستے داموں فروخت کی جائیں گی . ڈی سی او نے کہاکہ ضلعی حکومت نے تاجر برادری سے مشاورت کے بعد مارکیٹ کمیٹی اور ٹی ایم اے افسران کو عملدرآمد کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں . انہوں نے رمضان بازاروں میں مختلف اشیائ کے علیحدہ کاونٹر بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی ، ڈی او انٹر پرائز اورسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی . انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں فیئر پرائس شاپس صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی . انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو مقررہ نرخوں پررکھنے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹو ںکو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے ہیں جو گرانفروشی ، ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی میںملوث افراد کے خلاف کارروائی کر کے موقع پر بھاری جرمانے کر سکیں گے. انہوں نے ٹریفک پولیس کو رمضان بازارمیں گاڑیوں کی پارکنگ اور ٹی ایم اے کو صفائی کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker