تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:DCo نےڈینگی اورای پی آئی پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی

05-02-13ڈیرہ غازیخان ( جنید ملک سے).حکومت پنجاب نے ڈینگی کے خدشہ کو سامنے رکھتے ہوئے ضلعی حکومتوں سے مشینری کی موجودہ صورتحال اور آگاہی پلان طلب کر لیاہے اور 15 فروری سے تین مرحلوں میں لاروی سائیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاہے . یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو کی زیر صدارت اس سلسلے میں منعقدہ ا جلاس کو بتائی گئی . ڈی سی او افتخارعلی سہونے کہاکہ محکمہ صحت اور ٹی ایم اے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ڈینگی سے متعلق آگاہی کیلئے سیمینار، تقریبات اور واک کے انعقاد کے علاوہ اہم مقامات پر بینر آویزاں کریں گے . متعلقہ محکمے فوگنگ اور آئی آر سپرے مشینیں ایک ہفتے کے اندر مرمت کر کے رپورٹ پیش کریں . جوہڑوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لاروی سائیڈنگ کی تیاری کی جائے . ٹی ایم اے خصوصی مہم چلانے کے ساتھ سا تھ کوڑا کرکٹ اور پرانے ٹائروں کی تلفی کیلئے اقدامات کرے . لیڈی ہیلتھ ورکرزکی ضروری تربیت کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس کے خاتمہ کیلئے ادویات کی ڈیمانڈ بھی فراہم کرے . اجلاس کوبتایاگیاکہ لاروی سائیڈنگ کیلئے پہلا مرحلہ 15 سے 28 فروری ، دوسرا مرحلہ 15 سے 30 مارچ اور تیسرا مرحلہ 15 سے 30 اپریل تک کیا جائے گا. اجلاس کو بتایاگیاکہ ای پی آئی کو بہتر کرنے کیلئے طویل مدتی پروگرام بنایا جارہا ہے . اجلاس میں اے ڈ ی سی محمدشا ہد ، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد حسین بھٹی ، ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم ، ڈی او سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ڈاکٹرنیاز ، اے ڈی ایل جی ملک محمد رمضان ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر محمد ریاض ملک ، عنایت اللہ ، مختیار ا حمد جتوئی ، ملک محمد صفدر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  ملتان: ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، ملازمین پر تشدد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker