تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:چارسڑکوں کی تعمیر 2 ماہ کے اندرمکمل کرلی جائےگی، DCO

dg-khanڈیرہ غازیخان( جنید ملک سے).ڈی سی او افتخارعلی سہو نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں دوسرے مرحلے کے تحت چار سڑکوں کی تعمیر دو ماہ کے اندر مکمل کر لی جائے گی . منصوبے پر ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . انہوں نے یہ بات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . ڈی سی او نے کہاکہ جیل روڈ کی تعمیر و توسیع آخری مراحل میں ہے . پل ڈاٹ تا کالج چوک سڑک کی تعمیر سے قبل بجلی تنصیبات کی منتقلی اور فراہمی و نکاسی آب کی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے . بعد ازاں سڑک تعمیر کی جائے گی . اسی طرح چوک چورہٹہ مصطفی چوک سڑک کی تعمیر و توسیع اور فراہمی و نکاسی آب لائن کی تنصیب جاری ہے . بنک الفلاح تا مانکہ کینال روڈ میں ٹف ٹائلزکی تنصیب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے . اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button