تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی سی او بہاول نگر کا5 تحصیلوں میں صفائی کی صورت حال پرعدم اعتما د کااظہار

DCOبہاول نگر (نامہ نگار) ڈی سی او بہاول نگر سید ارشادحسین شاہ نے پانچوں تحصیلوں میں صفائی کی صورت حال پر عدم اعتما د کا اظہار کرتے ہوئے 26 نومبر سے ضلع کی تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ز میں ہفتہ صفائی منانے کی ہدایت کردی ۔ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں ٹی ایم اوز کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے ہدائت کی کی ہفتہ صفائی کے دوران پور ی رفتارسے کام کیاجائے انہوں نے بہاول نگر میں صفائی کی ناقص صورت حال پر عدم اعتما د اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم او بہاول نگر کو ہدایت کی کہ وہ شہرکے تمام چوراہوں ،تسنیم فوارہ اور گلیوں سے کوڑے کے ڈھیر اور گندگی کو فوری طورپر اٹھوائیں ڈی سی او نے کہاکہ صفائی کے عمل کو تسلسل کے ساتھ ہونا چاہیے اور یہ کام صرف چند دنوں پر محیل نہ ہو انہوں نے ٹی ایم اے کے سالانہ پروگرام کا بھی جائزہ لیا اور سکیموں کو تیار کرکے جلد منظورکروانے کی ہدایت کی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button