تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر ٹیم بنائی جائے، ڈی سی او

bahwalnagarبہاولنگر (نامہ نگار) ڈی سی او بہاولنگر سید ارشاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ سبزیوں اور دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول پر رکھنے کے لیے حکومت موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی بہاولنگر میں سبزیوں کی بولی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے اس موقع پر کہا کہ وہ خود بھی سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال میں لانے کے لیے مانیٹرنگ کے عمل میں موجود ہیں اور یہ بات حکومت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی ہر صورت میں یقینی بنائی جائے گی۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے آکشن کے پورے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو روزانہ کڑی مانیٹرنگ کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ دریں اثناء ضلع کی پانچوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو سبزی منڈیوں میں صبح کے وقت بولی کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button