تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی اوکے حکم پرزیادہ قیمت وصول کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈائون

okaraاوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾ڈی سی او اوکاڑہ کے حکم پر زیادہ قیمت وصول کرنے اور کم پیمانہ کے ذریعے پٹرول فروخت کرنیوالے پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈائون۔13پٹرول پمپ سیل 19کیخلاف مقدمات درج، قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کو چار لاکھ گیارہ ہزار ورپے کا جرمانہ ،51کے خلاف کاروائی کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے پٹرول پمپوں کیخلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے ضلع میں188پٹرول پمپوں کو چیک کیا وہاں پر اوور چارجنگ کے معاملات اور پٹرول کی سیل کے پیمانہ جات کو بھی چیک کیا۔ ڈی سی او سیف اللہ ڈوگر نے کہا ہے کہ مقررہ نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنیوالے اور پیمانوں میں ردوبدل کر کے عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پٹرول پمپوں پر آگ بجھانے کے آلات اور دیگر حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جائے انہوںنے ہدایت کی کہ جو پٹرول پمپ مالکان حکومتی ہدایت سے انحراف کریں گے ان کیخلاف قانون کے مطابق نہ صرف مقدمات درج کرائے جائیں گے بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے انتظامیی مشینری کو بھی متحرک کیا جائیگا بعدا زاں کی ہدایت پر ضلع میں گنے کے خریداری مراکز پر نصب سکیلز﴿کنڈے﴾کو بھی چیک کیا گیااور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ناپ تول میں کمی بیشی کرنیوالے تین مراکز خریداری گنا کیک کانٹے سیل کر دکئے گئے جبکہ چار کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے دریں اثنا ڈی سی او اوکاڑہ سیف اللہ ڈوگر نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان ترقیات سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے محکمانہ روابط کو یقنی بنائیں ۔ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ اور نشاندہی کیلئے عوامی نمائندوں کو بھی اعتماد میں لیں افسران باوقار انداز میں اپنے فرائض سر انجام دیں ،میرٹ کی پالیسی کو اپناتے ہوئے کسی پریشر کو خاطر میں نہ لائیں ۔ انہوںنے واضح کیا کہ ایماندار محنتی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دینے والے افسران کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں رابطہ سڑکوں ، سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیموں کو علاقائی ضرورت اور دستیاب وسائل کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا جائے ۔انہوں نے ضلع میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے اور ایمبولینس کی مرمت کیلئے قابل عمل اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوںنے تمام ای ڈی اوز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ میٹنگز تک اپنے اپنے محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی تکمیل ،درپیش مشکلات کے حل اور بہتر انداز میں ان سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے تجاویز مرتب کریں٭

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:زرد صحا فت کا خا تمہ صحا فیو ں کا اولین فر ض ہو نا چا ئے،ندیم عباس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker