تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:با اثر سیاسی قبضہ گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔کروڑوں روپے کی زرعی اراضی قبضہ گروپوں سے چھڑوا لی

ڈی سی قصور آسیہ گل،اے سی پتوکی اسامہ شیرون کا قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔ڈی سی قصور آسیہ گل،اے سی پتوکی اسامہ شیرون اور تحصیلدارکا با اثر سیاسی قبضہ گروپوں کے خلاف گرینڈ آپریشن۔کروڑوں روپے کی 410 کنال زرعی اراضی قبضہ گروپوں سے چھڑوا لی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی قصور آسیہ گل،اے سی پتوکی اسامہ شیرون اور تحصیلدار مجاہد ضیا بٹ،ڈی ایس پی اکرام خاں نے مقامی انتظامیہ کی مدد سے پولیس کی بھاری نفری لیکر نواحی گاوں بہڑوال کلاں کے نزدیک واقع با اثرسیاسی قبضہ گروپوں کے زیر قبضہ کروڑوں روپے کی 410کنال سرکاری زمین کو قبضہ گروپوں سے چھڑوا لیا اور زمین پر کھڑی فصلات پر ہل چلا کر قبضہ گروپ سے قبضہ چھڑوا لیا۔یاد رہے کئی سال سے اس سرکاری زمین پر علاقے کے با اثر سیاسی گروپوں نے ناجائز قبضہ جما رکھا تھا اور اس قیمتی زمین پر کاشتکاری کرکے کروڑوں کمائے مگر ماضی کی حکومت اور انتظامیہ اس ناجائز قبضے پر خاموش تماشائی بنی رہی۔اب موجودہ حکومت نے جب قبضہ گروپوں سے سرکاری زمینوں کو واگزار کرانے کا عمل شروع کیا تو گزشتہ روز کروڑ وں روپے کی چار سو دس کنال کا قبضہ چھڑوا کر اس پر کھڑی قبضہ گروپ کی فصلوں پر ہل چلوا دیے۔عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کئی سال تک اس سرکاری زمین سے کروڑوں کا فائدہ لینے اور اس رقبہ پر قبضہ گروپ کے خلاف کاروائی نہ کرنے والے محکموں اور افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے اور اس زمین سے جتنا فائدہ اٹھایا گیا وہ رقم ان قبضہ گروپوں سے وصول کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  کرتار پور راہداری۔ایک تاریخ ساز عہد کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker