پاکستان

سرگودھا:بائیوگیس پلانٹس پروگرام توانائی کے بحران سے نمٹنے میں سنگ میل ثابت ہوں گے،عظمت محمود

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹ ﴾ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر عظمت محمود نے کہاہے کہ بائیوگیس پلانٹس پروگرام توانائی کے بحران سے نمٹنے میں سنگ میل ثابت ہو ں گے ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے دیہی علاقوں میں سبسڈی کے ذریعے بائیو گیس پلانٹس سے دیہاتی بھائیوں کی زندگی میں انقلابی تبدیلی واقع ہو ںگی ۔ وہ کم خرچ بائیوگیس کے ذریعے ایندھن کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار زرعی انجینئرنگ سرگودہا کے زیر اہتمام سبسڈی پر بائیوگیس پلانٹس کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے بطو رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر الاٹمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران زرعی انجینئر آفتا ب اظہر باگڑی ‘ ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر الطاف احمد کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ چوہدری شرافت حسین او ربائیو گیس پلانٹس کے دراخوست دہندگان نے بھی شرکت کی ۔ ڈی سی او نے انرجی بحران سے نمٹنے کیلئے سبسڈی پر بائیوگیس پلانٹس کی فراہمی پر حکومت پنجاب کو ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ جس سے دیہات میں ایند ھن کی فراہمی میں مدد ملے گی او ران کا معیارزندگی بہتر ہو گا ۔ زرعی انجینئر چوہدری محمد صدیق نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بائیو گیس پلانٹس کے حصول کیلئے ضلع بھر سے 896 امیداواروں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے 17 خوش نصیبوں کو سبسڈی پر بائیو گیس پلانٹس کا اہل قر ار دیاگیا۔ڈی سی او نے شعبہ انجینئرنگ کو بائیو گیس پلانٹس کی تنصیب کا عمل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ لوگ اس سہولت سے جلد استفادہ حاصل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان ملا عبد الغنی برادر کو کل رہا کرے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker