علاقائی

سرگودھا:ولادت مصطفی کی خوشی ہرمسلمان مناتاہے جو ہمارے ایمان کاحصہ ہے،ڈی سی او

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ڈی سی او سرگودہا عظمت محمودنے کہاہے کہ ولادت مصطفی öکی خوشی ہر مسلمان مناتاہے جو ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ نبی پاکöکی ذات تمام مسلمانوں کیلئے باعث رحمت ہے اس میں کسی کو اختلاف نہیں ۔ اس مبارک دن کے موقع پر اختلافات کی قطعی گنجائش نہیں ۔ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ۔ ضلع بھر میں میلاد مصطفی عقیدت واحترام سے منایا جائیگا۔ اس ضمن میں انتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے ہیں ۔ کسی بھی فرقہ یا تنظیم کو تفرقہ پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ قابل اعتراض بینرز ‘ تقاریر اور اشارہ کنایہ کے ذریعے کسی کی دل آزاری کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی ایم پی او 16 کے تحت گرفتاری ‘ زبان بندی او رضلع بندی سے اجتناب نہیں کیا جائے گا ۔ انتظامیہ کی سب سے پہلی ترجیح امن وامان کا قیام ہے ۔ اس میں رخنہ ڈالنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں عید میلاد النبی ö کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز خان ورک ‘ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بینش فاطمہ ‘ ٹی ایم اوز ‘ صدر سرگودہا پریس کلب محمد اشرف ندیم سمیت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ ڈی سی اونے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اتحادویکجہتی کی فضا کو فروغ دے کر ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے بھرپور کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہاکہ اسلام دین فطرت او رسلامتی کا دین ہے ملک دشمن طاقتیں ملک میں انتشار اور فرقہ واریت پیدا کرنے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں ایسی نازک صورتحال میں مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر آپس میں اتحاد اتفاق ‘ یکجہتی اور صبر وتحمل کی فضا کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈی سی او نے کہاکہ عید میلاد النبی öکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔انہوں نے جلوس کے منتظمین کو ایک مقام پر اکھٹا ہو کر منظم انداز میں جلوس کو لیکر چلنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سیکورٹی کے انتظامات کویقینی بنایاجاسکے ۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے ساتھ پولیس فورس کے علاوہ ڈاکٹرز او رمحکمہ صحت کا عملہ اور ایمبولینس وغیرہ ہمہ وقت رہے گی تاکہ خدانخواستہ کسی بھی ناگہانی صورتحال پر قابو پانے میں مسائل پیش نہ آئیں ۔ ڈی سی او نے ٹی ایم ایز اور ٹریفک پولیس کو جلوس کے راستوں میں صفائی او رٹریفک کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ جلوس کے شرکائ کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ انہوں نے بتایاکہ جلوس کے ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر 1350 پولیس افسران او راہلکاران فرائض انجام دیںگے ۔ اجلاس میں علمائے کرام نے عید میلاد النبی ö پر امن منانے کے سلسلہ میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ یہ دن تمام مسلمانوں کیلئے باعث رحمت اور متبرک ہے ۔ ہر مسلک اپنے اپنے انداز میں نبی پاک ö کی آمد کی خوشی مناتا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نبی پاک کی تعلیمات پر مکمل عمل کیلئے کوششیں کی جائیں ۔ آپ ö کی آمد سب مسلمانوںکے ایمان کاحصہ ہے اورکسی مسلمان کا دل آپ ö کی محبت سے خالی نہیں ہوسکتا ۔ مقررین نے کہاکہ شہر میں امن وامان کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ مذہبی ماحول خوشگوار او رپر امن ہے ۔ علمائے کرام کے درمیان مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے او رتمام مسالک ایک د وسرے کا احترام او رعزت کرتے ہیں جبکہ بعض معمولی نوعیت کے اختلافات کو باہمی مشاورت او راعتماد کی فضا میں آپس میں حل کرلیاجاتا ہے ۔ اجلا س سے ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز ورک ‘ میاں عبدالجبار ‘ قاری وقار عثمانی ‘ خالد اقبال مسرت ‘ محمد عمر فاروقی ‘ قاری احمد علی ندیم ‘ علامہ سبطین نقوی ‘ قاری عبدالوحید ‘ مولانا عبداللہ سعید ہاشمی ‘ مولانا جاوید قادری ‘ مولانا اکرم عابد ‘ صدر پریس کلب ملک محمد اشرف ندیم او ر نے خطاب کیا او رامن وامان کے سلسلہ میں انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا او رآپس میں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا ،موقع پر ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker