علاقائی

سرگودھا:ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لیے ملک کے تمام اداروں اورشہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ڈی سی او عظمت محمود

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ڈی سی او عظمت محمود نے کہاہے کہ ڈینگی وائر س کے خاتمے کے لیے ملک کے تمام اداروں اور شہریوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی اقدامات میں تعاون کریں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی ٹی ایم ایز کو ڈینگی سے بچائو ایکٹ کے تحت بائی لاز تیار کر کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔نیز ڈینگی وائرس کاسبب بننے والے مقامات بالخصوص ٹائر شاپس وغیرہ میں سپرے کر کے حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور پرانے ٹائرز کی تلفی کویقینی بنایا جائے ۔ خلاف ورزی کی صورت میں ٹائر مالکان کو سزا بھی بھگتنا ہو گی ۔ ہر ٹائرشاپ کی رجسٹریشن کی جائے گی ۔ وہ اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں محکمہ صحت او رٹی ایم ایز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ جس میں ڈینگی پر کنٹرول کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا ۔ اجلاس میں ڈی او سی محترمہ سفینہ صدیق ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر حبیب احمد خان ‘ ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شریف ‘ ڈاکٹرظفر لطیف اعوان ‘ ٹی ایم او چوہدری لیاقت علی کے علاوہ دیگر تحصیلوں کے ٹی ایم اوز نے شرکت کی۔ڈی سی او نے بتایاکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ نے ضلع بھر میںڈینگی کے خلاف اقدامات کیلئے ٹی ایم ایز کو 23 فوگنگ اور 125 سپرے مشین فراہم کر دی ہیں اس کے علاوہ محکمہ صحت کے پاس تین ہزار کلو گرام فینا تھرین اور 458 لیٹر پرمیتھرین اور ڈیلٹا میتھرین ادویات موجو د ہیں جن کا گھر گھر سپرے کرنے کیلئے محکمہ صحت اور ٹی ایم ایز کی ٹیمیں مصروف پیکار ہیں ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ٹی ایم اے سرگودہا کے پاس بارہ فوگنگ اور 22 ہینڈ سپرئیر ‘ ٹی ایم اے بھلوال کے پاس تین فوگنگ اور 19 ہینڈ سپرے ‘ سلانوالی کے پاس دو فوگنگ او ردیگر ہینڈ سپرے ‘ تحصیل شاہ پور کے پاس دو فوگنگ اور دس ہینڈ سپرے ‘ ٹی ایم اے ساہیوال او رکوٹمومن کے پاس ایک ایک فوگنگ اور22 سپرئیر موجود ہیں اسی طرح محکمہ ہیلتھ کے پاس دو فوگنگ اور پچاس ہینڈ سپرئیر موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی او ہیلتھ محمد شریف کی سربراہی میں آٹھ ہیلتھ انسپکٹرز ضلع بھر میں لاروا سائیڈل کے خلاف سپرے کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ریاض احمد کو فوکل پرسن مقرر کیاگیاہے جبکہ ہر تحصیل کا ڈی ڈی او ہیلتھ اپنی تحصیل میں ہیلتھ انسپکٹر کے طو رپر کام کر رہاہے ۔ ڈی سی او نے ڈینگی کے خاتمہ میں سوشل موبلائزیشن کی اہمیت کو ناگزیر قرار دیاتاکہ ایمر جنسی کی صورت میں ہر شہری کے اندر اس بیماری کے خلاف شعور بیدار ہو۔ڈی سی او نے محکمہ صحت ‘ ٹی ایم ایز اور دیگر اداروں کو عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈینگی کے خلاف پوسٹرز ‘بینرز اور پبلسٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔۔انہوں نے کیبل اور دیگر پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیا پر بھی اس بیماری کے خلاف شعور بیدار کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ او رٹی ایم ایز کے سٹاف کو جمعرات کوجناح ہال میں ایک روزہ ٹریننگ دینے کی ہدایت کی تاکہ سپرے کرنے سے نقصانات کا احتمال نہ رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے کی رنجش پر داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر کو موت کے گھاٹ اتاردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker