علاقائی

سرگودھا:1ارب3کروڑروپے کی ریونیو وصولی کےمقابلے میں 35کروڑ48لاکھ روپے کی وصولی ہوئی، ڈی سی او سرگودہا

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر﴾ضلع سرگودہا میں ایک ارب تین کروڑ روپے کی ریونیو وصولی کے ٹارگٹ کے مقابلے میں 35کروڑ 48لاکھ روپے کی و صولی کی جاچکی ہے اور گذشتہ ماہ جنوری کے دوران ضلع بھر میں مختلف مدات میں13 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی جاچکی ہے ۔ اس امر کا انکشاف ڈی سی او سرگودہا عظمت محمود کی صدارت ضلع بھر میں ریونیو وصولی کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نذر عباس بلوچ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنروں ‘ تحصیلداروں اور دیگرریونیو افسران نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے ریونیو آفیسرز کو وصولی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے انہیں رواں ماہ کے لئے وصولی کے ٹارگٹ دیتے ہو کہاکہ ٹارگٹ حاصل کرنے وا لے ریونیو آفیسرز کو شاباش دی جائے گی جبکہ ٹارگٹ کے حصول میں ناکام رہنے والے ریونیو آفیسر زکے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا میں آبیانہ کے موجودہ واجبات کی وصولی کے گیارہ کروڑ 51 لاکھ 41ہزار روپے کی ریونیو وصولی کے ٹارگٹ کے مقابلے میں اب تک چھ کروڑ 36 لاکھ 25 ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے ۔ جسے اب تک 45 فیصد وصولی کا ٹارگٹ مکمل کر لیاگیاہے اور دوران ماہ جنوری اس مد میں ایک کروڑ 77 لاکھ 45 ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے ۔ اسی طرح آبیانے کے نو کروڑ 80 لاکھ روپے کے بقایا جات میں سے دوران ماہ جنوری 9 لاکھ گیارہ ہزار روپے کی وصولی کی گئی ۔ اس طرح آبیانے کے تاوان کے 22 کروڑ 21 لاکھ 81 ہزار ر وپے کے بقایاجات میںسے اب تک 21 کروڑ92 لاکھ 61 ہزار روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے ۔زرعی انکم ٹیکس کے چھ کروڑ 22 لاکھ 45 ہزار روپے کی ریکوری ڈیمانڈ کے مقابلے میں ماہ جنوری کے دوران ایک کروڑ 81لاکھ روپے کی ریکوری ہو چکی ہے جبکہ زرعی انکم ٹیکس کے سوا پانچ کروڑ روپے کے سابقہ بقایا جات میںسے گذشتہ ماہ کے دوران چار لاکھ 67 ہزار روپے کی ریکوری کی جاچکی ہے ۔ اس طرح اجلاس کو بتایا گیاکہ لوکل ریٹ کے بارہ کروڑ 29 لاکھ 85 ہزار روپے کے بقایاجات میںسے ماہ جنوری میں چھ لاکھ 66  ہزار روپے کی و صولی کی جاچکی ہے ۔ دیگر سرکاری محکموں کے 27 کروڑ 70 لاکھ روپے کے بقایاجات میںسے 26 لاکھ 20 ہزار روپے کی وصولی کی گئی ۔ علاوہ ازیں انتقال فیس کی مد میں سوا 19 کروڑ روپے کی وصولی کے ٹارگٹ کے مقابلے میں دوران ماہ جنوری دو کروڑ 98 لاکھ 22 ہزار روپے کی وصولی کی جاچکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری سے قبل ہی مختلف برانڈز کے سگریٹس کی قیمتوں میں 155روپے تک اضافہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker