ڈیرہ غازیخان ﴿بیورورپوٹ﴾.ڈی سی او محمد شاہد نے کہا ہے کہ دانش سکول میں طلبائوطالبات کا داخلہ قطعی میرٹ کی بنیاد پر ہو گا . دانش سکول میں کلاسوں کے جلد اجرائ کیلئے منصوبے کا بقایا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے . انہوںنے یہ بات دانش سکول کے تعمیراتی کام اور طلباو طالبات کے چھٹی کلاس میں داخلوں سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی . انہوںنے کہاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے دانش سکول سمیت مفاد عامہ کے دیگر جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ شیڈول میں مکمل کیاجائے . انہوںنے کہاکہ دانش سکول میں سپورٹس گراونڈ ، طلبا و طالبات کیلئے علیحدہ پارکوں کی تعمیر کا کام رواں ماہ میں مکمل کیا جائے . ڈی سی او نے کہاکہ دانش سکول کے قیام سے ڈیرہ غازیخان جیسے پسماندہ علاقے میں تعمیر و ترقی کا نیا انقلاب آئے گا اور اس کے فارغ التحصیل بچے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرسکیں گے . انہوںنے کہاکہ دانش سکول میں داخلہ کے خواہشمند طلباووطالبات کا تحریری امتحان وانٹرویو 25اپریل کو صبح دس بجے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 اور گورنمنٹ گرلز سنٹرل ماڈل ہائی سکول میں ہو گا . انہوں نے کہاکہ دانش سکول میں داخلہ و انٹرویو دانش سکول ایکٹ 2010کی شق 9 کے تحت لیا جائے گا اس سلسلے میں داخلہ فارم ای ڈی او ایجوکیشن کے دفتر سمیت محکمہ تعلیم کے ضلعی و تحصیل آفس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنروں کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں .
You must be logged in to post a comment.