تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:30اپریل کو ڈینگی سے بچاؤ کیلیے واک منعقد ہوگی،ڈی سی او

سیالکوٹ ﴿بیوروچیف﴾ڈسٹر کٹ کو آرڈینیشن آفیسر سیا لکوٹ زاہد سلیم گو ندل نے کہا ہے کہ شہریوں میںڈینگی سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کر نے کے لیے 30اپریل بروزسو مو ار کو واک منعقد کی جائے گی ۔ واک علامہ اقبا ل چو ک سے شر وع ہو کر سیا لکوٹ کچہری میں اختتام پذیرہو گی اور اس میں مختلف شعبہ ہا ئے زندگی سے تعلق رکھنے والے لو گ شر کت کریں گے ۔ انہو ں نے یہ بات آج یہا ںضلع سیا لکوٹ میں ڈینگی بخا رسے بچا ؤکے لیے احتیا طی تدابیرکا جا ئز ہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اجلا س سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ سیا لکوٹ ڈاکٹر ظفر علو ی ،ڈسٹر کٹ آفیسر ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر فیا ض بٹ ،ڈی او سو شل ویلفیئر سیالکوٹ محمد نو از خا ں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن سیالکوٹ چوہدری محمد اسلم کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل نے محکمہ صحت ، تعلیم اور سوشل ویلفیئر کے ضلعی افسران کو ہدایت کی کہ وہ سکولوں، کالجوں اور یونین کونسل کے سطح پر ڈینگی کے حوالے سے سیمینار منعقد کروا کر عوام میں ڈینگی کے بارے میں شعور کو اجاگر کریں۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی ایک کمیونٹی ڈیزیز ہے اس لئے عوام الناس کے بھرپور تعاون کے بغیر اس موذی وائرس سے نجات حاصل نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے مچھر کے آماجگاہوں کو ختم کرنا ہوگا اور گھر ، گلی ، محلے اور میدانوں سمیت کسی بھی ایسی جگہ پانی کو کھڑا نہیں ہونا چاہیئے جہاں مچھروں کو افزائش کا موقع مل سکے ۔ ڈی او سو شل ویلفیئر سیالکوٹ محمد نواز خان نے اجلا س میں بتا یا کہ حکو مت پنجاب نے ضلع سیا لکوٹ میں ڈینگی سے بچا ؤ اور احتیا طی تدابیر کاجا ئزہ لینے کے لیے ڈی سی او سیالکوٹ کی سربراہی میںایک کمیٹی تشکیل دی ہے ڈی او سو شل ویلفیئر اس کمیٹی کے کنوینر ہو نگے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ہر پندرہ روز کے بعدکمیٹی کا اجلاس منعقد کرکے ضلع میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  کارکنوں کے احتجاج کے باعث عمران خان دیوارپھلانگ کربنی گالہ گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker