تازہ ترینعلاقائی

پولیومہم میں بہترکارکردگی پرتعریفی اسناد برتنے والوں کومعطل کردیاجائےگا ،DCO ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان﴿نامہ نگار﴾.ڈی سی او ڈیرہ غازیخان افتخار علی سہو نے کہا ہے کہ پولیو مہم میں بہتر کارکردگی پر تعریفی اسناد اور کوتاہی برتنے والوں کو معطل کر دیا جائے گا یونین کونسل سطح پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا براہ راست ذمہ دار متعلقہ میڈیکل آفیسر ہو گا . انہوںنے یہ بات مختلف مراکز صحت میں پولیو ٹیموں کو چیک کرنے کے موقع پر کہی . انہوںنے بنیادی مراکز صحت کے سٹاف کی سات دن سے زائد چھٹی ای ڈی او اور ڈی او ایچ کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے . ڈی سی او افتخار علی سہو نے دیہی مرکز شاہ صدر دین کی غیر حاضر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سعدیہ اقبال کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور بی ایچ یو کوٹ ہیبت کی سکول ہیلتھ نیوٹریشن سپروائزر یونیبہ کی چھٹی کا بھی ریکارڈ طلب کر لیا . ڈی سی او نے کہا کہ میڈیکل آفیسر فیلڈ میں جا کر پولیو ٹیموں کو چیک کریں اور روزانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے . ڈی سی او نے ڈی او ایچ کو ہدایت کی کہ مراکز صحت کی ضروری مرمت کا تخمینہ لگا کر پیش کیا جائے . انہوںنے بی ایچ یو   پیر عادل میں سٹاف کی کمی پر متعلقہ افسران کو سٹاف مکمل کرنے کی ہدایت کی . اس موقع پر ڈی او ایچ ڈاکٹر موسی کلیم  ہمراہ تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker