تازہ ترینعلاقائی

بہاول نگر:ڈی سی او اور ڈی پی او بہاولنگر کا سبزی منڈی کا دورہ

dcoبہاول نگر(رانا فیصل رحمن سے)ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور قیمتوں کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے لیے ڈی سی او بہاولنگر محمد ارشاد حسین شاہ اور ڈی پی او بہاولنگر اطہر اسماعیل نے سبزی منڈی بہاولنگر کا دورہ کیا اس موقع پر اے سی بہاولنگر ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او نے سبزی منڈی میں بولی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا اور آڑھتیوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ بولی دہندوں کو تھوک میں سبزیاں و پھل جائز نرخوں پر فروخت کریں تاکہ عوام کو عام مارکیٹ میں مناسب نرخوں پر سبزیاں اور پھل مہیا ہو سکیں ۔ ڈی سی او اور ڈی پی او نے اس دوران بولی کے طریقے کار کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف پھلوں او سبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر بلا تاخیر ریٹ لسٹیں تیار کر کے دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو مہیا کریں اور انہیں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کا بھی پابند کیا جائے۔ ڈی سی او نے خبردار کیا کہ جو دوکاندار مقررہ نرخوں سے زائد ریٹ پر اشیاء ضروریہ اور سبزیاں وپھل فروخت کرتے پائے گئے ان کے خلاف قانون کے مطابق انتہائی سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ سبزیوں کی گرانی کے خاتمے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل مزید سخت کریں اور اس ضمن میں کسی غفلت ، لاپرواہی اور تساہل پر وہ متعلقہ افسران کے خلاف سخت ایکشن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button