تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:ڈی سی او بہاولنگرکا نئے ایمرجنسی بلاک کا دورہ

بہاولنگر(نامہ نگار)ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں8 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی پچاس بستروں اور جدید مشینری اور سہولیات سے آراستہ نئی ایمرجنسی کے آغاز سے ضلع بھر کے عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز دستیاب ہوں گی۔یہ بات ڈی سی او بہاولنگرمحمد جہانزیب اعوان نے نئے ایمرجنسی بلاک کے دورہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ نئی ایمرجنسی میں جدید آپریشن تھیڑز، آئی سی یو، جدید سٹی سکین،ایکسرے مشین،سنٹرلائزڈ آکسیجن سسٹم، ڈسپنسری، نرسنگ اسٹیشن سمیت تمام اعلیٰ معیار کی سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی ہسپتال بہاولنگر میں بہت جلد نئے ماہر ڈاکٹرزکی تعیناتی کے بعد یہ ملک کی کسی بھی اچھی ایمرجنسی سے کم نہ ہوگی ۔ ڈی سی او بہاولنگرمحمدجہانزیب اعوان نے مزید بتایا کہ ضلعی ہسپتال میں 35 کروڑ روپے کی لاگت سے 226 بیڈز پر مشتمل نیا بلاک ایک سال میں مکمل ہو جائے گا جس سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال 500 بستروں کا ہسپتال بن جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب میڈیکل کالج کی تعمیر بھی شروع ہو جائے گی جو کہ 1 ارب 40 کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہے اور اس میڈیکل کالج کی تعمیر سے ضلع بہاولنگر کے لوگوں کو صحت کے شعبہ میں جدید ترین سہولتیں دستیاب ہو جائیں گی۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ سمیت ڈاکٹرز، مختلف محکموں کے افسران اور دونوں پریس کلبز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker