تازہ ترینعلاقائی

ڈی سی او بہاولنگرکا روجھاں والی موڑ پل فورڈواہ پرایک افتتاحی تقریب سے خطاب

بہاولنگر (نامہ نگار)ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دیہی روڈز پروگرام کے تحت ضلع بہاول نگر میں پہلے مرحلے میں 6سڑکوں کی تعمیر پر 58کروڑ34 لاکھ 70ہزار روپے خرچ کئے جا رہے ہیں اور یہ سڑکات امسال ستمبر تک مکمل کر لی جائیں گی یہ بات انھوں نے بہاول نگر میں روجھاں والی موڑ پل فورڈواہ پر خادم پنجاب دیہی سڑکات پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالروف ، میاں فدا حسین کالوکا وٹو ، زاہد اکرم کے علاوہ مختلف محکموں کے ای ڈی اوز،ضلعی افسران اور لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ڈی سی او سید حیدر اقبال نے مزید کہا کہ خادم پنجاب روڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں پہلے مرحلے میں دو ہزار کلومیٹر طویل سٹرکوں کی تعمیر پر پندرہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس پروگرام سے مال مویشی اور زرعی اجناس کی کھیت سے منڈیوں تک آسان رسائی اور دیہی عوام کو بہتر ذرائع آمدورفت کے علاوہ تعلیم ،صحت کی سہولتو ں تک عمدہ رسائی اور معاشی سر گر میوں میں بھی اضافہ ہو گا۔ اور روز گار کے بہتر مواقع بھی میسر آئیں گے۔ سید حیدر اقبال نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ بہاول نگر پل فورڈواہ سے بونگہ ماچھی براستہ روجھاں والی،پل سکندر،جھلن آرائیں اٹھارہ کلومیٹر طویل کارپٹ سڑک کی تعمیر پرگیارہ کروڑ اکیس لاکھ باون ہزار روپے لاگت آئے گی۔جبکہ ڈونگہ بونگہ سے حضور سنگھ براستہ روڈا سنگھ پندرہ کلومیٹر سڑک کی کشادگی و بحالی پر نو کروڑ چھیالیس لاکھ پچاس ہزار،پختہ سڑک اسلم شہید چوک تا چک نمبر431/6R (براستہ اڈہ 43/3Rاور رحمت چوک کے ساتھ ہائی سکول چک نمبر107/6R سے 105/6R تک چوبیس کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر پر پندرہ کروڑ پچاسی لاکھ اور پندرہ ہزار روپے، پختہ سڑک چک نمبر 76/6R سے 153-21مسافر خانہ براستہ 95-5R چوک سے 80-11، مہار والی 12.50 کلومیٹرطویل سڑک کی کشادگی و بحالی پرتیراسی لاکھ پانچ ہزار ،جبکہ ہیڈ سلیمانکی روڈ سے چک بھونڈی براستہ دھان سنگھ پانچ کلومٹر طویل سڑک کی کشادگی و بحالی پرپینتیس لاکھ اسی ہزار روپے اور چک عبداللہ سے جھودھیکا براستہ شاہی روڈ بیگکا 15.80 طویل سڑک کی کشادگی و بحالی پر نناوے لاکھ تیس ہزار روپے خر چ ہونگے۔بعد ازاں ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال نے ممبران صوبائی اسمبلی رانا عبدالروف ، میاں فدا حسین کالوکا وٹو ، زاہد اکرم کے ساتھ فیتہ کاٹ کر بہاول نگر پل فورڈواہ سے بونگہ ماچھی براستہ روجھاں والی،پل سکندر،جھلن آرائیں اٹھارہ کلومیٹر طویل کارپٹ سڑک کی تعمیرکے منصوبے کاآغاز بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button