تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ:نابینا اورمعذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، ہمیں ان کی رہنمائی کرنی چاہیے، ڈی سی او

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خاں کھچی نے کہا ہے کہ نابینا اور معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم ان کی دیکھ بھال اور انکے معاملات زندگی میں انکی ہر طرح سے رہنمائی کریں تاکہ ہماری دنیا و آخرت کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کا فیضہ بھی احن طریقہ سے ادا ہو سکے انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لئے سرکار کی جانب سے دیا جانے والا نوکریوں کا کوٹہ اور انکی مکمل امداد کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلہ میں مستحق معذور افراد کے لئے تمام تر تعاون کو یقینی بنانے کے لئے میں اور میری پوری ٹیم حاضر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نابینا و معذور افراد کو وہیل چئیرزاور چھڑیوں کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوشل ویلفےئر آفیسر میڈم فرخ رضوان ،صدر مسلم لیگ ن مہر آفتاب احمد ہرل،چمن ویلفےئر سوسائٹی کے امیر عمر چمن بھی موجود تھے ۔ڈی سی او چنیوٹ شوکت علی خاں کھچی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے معذور افراد کی امداد کا نظام بہتر سے بہتر بن چکا ہے اور ان کی ہر اعتبار سے مدد کی جارہی ہے انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں روز مرہ زندگی میں اخلاقی طور پر ایسے افراد کے ساتھ حسن سلوک کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ ہم دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکیں

یہ بھی پڑھیں  تین رکنی کمیٹی فائنل ہے،اسی سے مذاکرات کرنا ہونگے،ترجمان طالبان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker