تازہ ترینعلاقائی

ضلع چنیوٹ کے تمام دیہاتوں کو ماڈل دیہات بنایا جائے گا: ڈی سی او

چنیوٹ ( بیورو رپورٹ)ضلع چنیوٹ کے تمام دیہاتوں کو ماڈل دیہات بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈی سی او شوکت علی خان کچھی نے ڈی سی او آفس میں ضلعی آفیسرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل چنیوٹ اور تحصیل بھوآنہ کی گیارہ یونین کونسلوں کے سو دیہاتوں میں نمونہ کے طور پر کام شروع کیا جارہا ہے پہلے مرحلہ میں مختلف محکموں کے ذریعے عوام میں شعور وآگہی پھیلائی جارہی ہے کہ وہ کھلی جگہوں ، کھیتوں میں اور دیگر مقامات پر رفع حاجت کرنے سے گریز کریں گھروں میں ٹائلٹ بنوائیں اوپن جگہ گندگی پھیلانے سے بیماریاں جنم لیتی ہیں اس گندگی سے پھیلانے والی بیماریوں سے متعلق محکمہ صحت کی طرف سے مہم چلائی جائے گی جو گھر گھر جاکر یہ پیغام پہنچائیں گے ان کا کہنا تھا کہ ہر دیہات کے پانچ فی صد ایسے افراد جن میں بیوہ ، غریب ، مستحق لوگ شامل ہونگے ان کو حکومت کی طرف سے دس ہزار روپے فی ٹائلٹ کے طور پر دیا جائے گا جس کے تحت وہ اپنے گھرو ں میں ٹائلٹ بنوائیں گے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ایجوکیشن کے ذریعے سکولوں میں یہ بچوں کے ذریعے یہ پیغام پھیلایا جائے گا جبکہ ٹی ایم اے اور پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے ذریعے ٹائلٹ بنوانے کا کام کیا جائے گا ڈی سی او کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں تک سڑکوں کے جال بچھانے کے بعد ان میں شہرجیسی سہولیات پہنچانے کا عمل شروع کیا گیاہے اس لیے وہاں کی عوام میں شعور پیدا کیا جارہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  نون لیگ بمقابلہ جنون لیگ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker