تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ میں کرپشن ڈی سی او چنیوٹ کی سرپرستی میں فروغ پا رہی ہے

چنیوٹ (نامہ نگار) چنیوٹ میں کرپشن ڈی سی او چنیوٹ کی سرپرستی میں فروغ پا رہی ہے ، تحریک فلاح کارکردگی کے حوالے سے ایم این اے قیصر احمد شیخ اور ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے عوام کو مایوس کیا ہے ، گزشتہ روز تحریک فلاح ضلع چنیوٹ کا اجلاس زیر صدارت صدرمحمد عمر چوہدری، نائب صدرچوہدری اقبال ایڈووکیٹ ،پروفیسر پرویز احمد اور سیکرٹری جنرل سجاد حسین ایڈووکیٹ منعقد ہوجس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی ا ، اجلاس میں ڈی سی او شوکت علی خان کھچی کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کیا گیا ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ گورنر کی معائنہ ٹیم کو چنیوٹ بھجوا کر ڈی سی او کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ، محکمہ ریونیو میں زمین کے انتقالات پر کھلے عام رشوت لی جا رہی ہے ، جس کی سرپرستی خود ڈی سی او فرما رہے ہیں ، ،علاوہ ازیں قبرستان پیر حافظ دیوان پر قبضہ مافیہ کی جانب سے CNGاسٹیشن پر انتظامیہ کے خلاف جو حکم امتناعی لے رکھا تھا ،سابقہ ڈی سی او ڈاکٹر ارشاد احمد نے اس حکم امتناعی کو خارج کرنے کیلئے ہائی کورٹ میں جو پٹیشن دائر کر رکھی تھی وہ موجودہ ڈی سی او نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے زریعے واپس لے کر قبضہ مافیہ کی امداد کی ہے ، افسوسناک امر یہ ہے کہ جب قبرستان بچاوٗ کمیٹی نے ڈی سی او کو تحریری درخواست دی کہ اس سلسلہ میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے زریعے دوبارہ حکم امتناعی خارج کرنے کیلئے تحرک کیا جائے تو انہوں نے صاف انکار کر کے قبرستان پر قبضہ مافیہ کا تسلط قائم رکھنے کیلئے انکو تحفظ فراہم کیا ہے ، ، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اور سبزی منڈی کے لیے سرکاری طور پر شہر کے نزدیک زمین حاصل کرنے کی بجائے شہر سے سات کلومیٹر دور پرائیویٹ طور پر قائم سبزی منڈی کے مالکان کی امداد کر رہے ہیں ، اس سلسلہ میں مزید افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ سبزی منڈی کے آڑھتیوں کی اکثریت نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ منڈی شہر کے نذدیک منتقل کرنے کیلئے سرکاری طور پر تحرک کیا جائے ، ڈی سی او چنیوٹ ان احکامات کو دبائے بیٹھے ہیں اور بالواسطہ طور پر سبزی منڈی کو شہر سے دور سات کلومیٹر دور لیجانے والوں کی امداد کر کے عوام اور آڑھتی سبزی منڈی کی اکثریت کو مایوس کر رہے ہیں ، اجلاس میں وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈی سی او چنیوٹ کا فوری تبادلہ کر کے کسی مستعد اور عوام دوست ڈی سی او کا تقرر کیا جائے ، جو چنیوٹ میں ہر محکمہ میں بڑھتی ہوئی کرپشن کو لگام دے ، اجلاس میں صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ضلع چنیوٹ کا 1940تا 1980تک کا ریونیو ریکارڑ ابھی تک جھنگ پڑا ہوا ہے اس ریکارڑ کو فوری طور پر چنیوٹ منتقل کر کے کمپیوٹرائزڈ کیا جائے ، ڈی سی او اس معاملہ میں بھی دلچسپی نہ لے کر بدعنوان اہلکاروں کی حوصلہ افزائی فرما رہے ہیں ، ضلع جھنگ کے بدعنوان اہلکار اس ریکارڑ میں ردو بدل کر کے عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور زمینوں کے حقیقی مالکان کی بجائے فرضی مالکان کا اندراج کر رہے ہیں ، اجلاس میں چنیوٹ میں سوئی گیس کے پریشر میں معقول حد تک اضافے کیلئے ایک سب کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے سربراہ چوہدری اقبال ایڈووکیٹ ہونگے ، اجلاس میں متفقہ طور پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدہ کیلئے شیخ الطاف اور سیکرٹری اطلاعات کے لیے محمد اکرم کو منتخب کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!