تازہ ترینعلاقائی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی سرفراز خان ورک واں بھچراں کے علاقہ میں زیادتی کا شکار بچی کے گھر پہنچ گئے

داؤدخیل( ضیانیازی سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی سرفراز خان ورک واں بھچراں کے علاقہ میں زیادتی کا شکار بچی کے گھر پہنچ گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی سرفراز خان ورک واں بھچراں کے علاقہ پکہ گھنجیرہ میں نمبردار کی بیٹھک میں جنسی تشدد کا شکار ہونے والی کمسن لڑکی نگہت شاہین کی داد رسی کے لئے اس کے گھر گئے۔اس موقع پر ڈی پی او نے متاثرہ بچی کے والد سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ڈی پی او نے کہا معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ملزمان کو بہت جلد کیفر کرادار تک پہنچایا جائے گااور متاثرین کے ساتھ پورا انصاف ہوگا۔

daudkhail 1

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button