تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:پولیس کا ڈینگی وائرس کیخلاف خصوصی" ڈینگی آگاہی مہم" کاآغاز

Copy of CTO Pic 01-11-2013راولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں میں ڈینگی وائرس کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیئے خصوصی” ڈینگی آگاہی مہم” کا آغاز کردیا ۔ خصوصی مہم کے دوران راولپنڈی شہر کی اہم اور مصروف شاہراؤں اور چوکوں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیئے گئے اور یہ سلسلہ جاری وساری ہے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر سید اشتیا ق حسین شاہ نے بتایا کہ گزشتہ روز سے "خصوصی ڈینگی آگاہی مہم” کا آغاز کر دیا گیا ہے اس دوران زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیئے جارہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ چوکوں میں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ سکولوں ، کالجوں ، یونیورسٹیوں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں سمیت مدارس، بنک اور دوسرے تمام اداروں کے عملے میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہی فراہم کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روزڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز چوہدری یوسف علی شاہد اور ڈی ایس پی ضیغم عباس کی سربراہی میں ایجوکیشن ونگ کے افسران نے پشاور روڈ ، مال روڈ ، ائر پورٹ روڈ ، مری روڈ سمیت شہر کی دوسری اہم اور مصروف شاہراؤں پر ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کیئے چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ڈینگی مہم ہنگامی بنیادوں پر جاری رہے گی ڈینگی ہم سب کا مشترکہ مسلہ ہے اور ہم سب نے مل کر صفائی کے اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس پر قابو پانا ہے کیونکہ ہماری تھوڑی سے لاپرواہی سے کسی کی بھی جان جا سکتی ہے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں گھروں میں مچھر ما رسپرے کرائیں اور ڈینگی سے بچنے کے لیئے اس کی احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈن افسران کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں میں آگاہی فراہم کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button