تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ترقیاتی منصوبےجلد مکمل کیےجائیں گے,DCO

dgkhanڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے ) .ضلع ڈیرہ غازیخان میں جاری اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے . مانکہ کینال کی بھل صفائی ، کناروں پر گرین بیلٹس اور شجرکاری کا کام تیز تر کر دیاگیاہے. یہ بات ڈی سی او افتخار علی سہو کی زیر صدارت سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے جائزہ اجلاس کو بتائی گئی . ڈی سی او نے کہاکہ جیل روڈ کی کارپٹنگ جاری ہے . پل ڈاٹ تا کالج چوک اور چورہٹہ تا مصطفی چوک کی تعمیر کیلئے بجلی کے کھمبے اور دیگر تنصیبات جلد مناسب مقامات پر منتقل کر دی جائیں گی . تین نئی سڑکوں کی تعمیر پر ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے . اجلاس میں ایس ای ہائی وے محمد سرفراز بٹ ، ایکسیئن ہائی وے شفقت حسین بخاری ، ایکسیئن انہار جاوید اقبال ، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اسامہ عبدالکریم اور میر مرزا تالپو رموجود تھے .

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:زیرتعمیرسڑکوں کےمنصوبے رواں سال مکمل کرلیےجائیں گے،DCo

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker