تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:عاشورہ محرم کےدوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھی جائےگی،DCO

ڈیرہ غازیخان (جنید ملک سے). ضلع ڈیرہ غازیخان میں عاشورہ محرم کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھی جائے گی . عوام بغیر تصدیق کسی بات کو آگے نہ پھیلائیں . یہ بات ڈی سی او افتخارعلی سہو نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ ضلع میں ا نسانی جان کی حفاطت اور املاک کو نقصان سے بچانے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں . درجہ چہارم کے ملازمین کی خدمات محکمہ پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں انہیں خصوصی سکیورٹی کارڈ جاری کیے جائیں گے . مجالس اور جلوس کے نزدیک متعلقہ محکموں کے ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں .ڈی پی او چودھری محمد سلیم نے کہا کہ ضلع کے دا خلی و خارجی راستوں اور پہاڑی گزرگاہوں میں پولیس پکٹس قائم کر کے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے . ہر گاڑی کی تلاشی کے ساتھ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے . مجلس اور جلوسوں کی جگہ کو سیل کر دیاگیاہے اور اجنبی افراد کے دا خلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . اجلاس میں متعلقہ محکمو ں کے افسران نے شرکت کی.

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید یاد رکھیں، سپریم کورٹ سے تابوت نہیں،فیصلے آتے ہیں: راناثناءاللہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker